پیر 7 جولائی 2025 - 12:15
ہم نہ ظلم قبول کرتے ہیں اور نہ کسی پر ظلم کرتے ہیں: آیت اللہ کعبی

حوزہ/ مجلس خبرگان رہبری کی رکن اور نائب صدرِ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم آیت اللہ عباس کعبی نے کہا کہ اسلام دینِ منطق، حکمت اور گفت و گو ہے اور ملتِ ایران بھی عقل و خرد کی پیرو ہے۔ ہم ترقی، عدل، امن اور بین الاقوامی تعلقات میں انصاف کے خواہاں ہیں اور نہ ظلم قبول کرتے ہیں اور نہ کسی پر ظلم کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ کعبی نے حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دینِ منطق، حکمت اور گفت و گو ہے اور ملتِ ایران بھی عقل و خرد کی پیرو ہے۔ ہم ترقی، عدل، امن اور بین الاقوامی تعلقات میں انصاف کے خواہاں ہیں اور نہ ظلم قبول کرتے ہیں اور نہ کسی پر ظلم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 46 برسوں میں ملتِ ایران نے اپنے تمدنی اور ثقافتی راستے کو جاری رکھا لیکن استکبار اور صہیونیوں نے ہمیشہ اس راہ میں رکاوٹیں ڈالیں۔ اس حقانیت اور ترقی یافتہ تحریک کو عالمی سطح پر بہتر انداز میں پیش کرنے کے لیے ایک مضبوط اور بیدار میڈیا فرنٹ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے میڈیا کے دس اہم محاذوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ایک مجاہد اور با بصیرت میڈیا ہی صہیونیوں کو رسوا اور ملتِ ایران کی استقامت کو مستحکم بنا سکتا ہے۔ آیت اللہ کعبی نے میڈیا کارکنان اور شہداء کی قدردانی پر زور دیا اور کہا کہ دشمن کے میڈیا کا بائیکاٹ اور اس کی خبروں سے پرہیز کرنا شرعاً واجب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں شہید صحافیوں اور بہادر میڈیا کارکنان کو بطور نمونہ پیش کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی مقامی اور عالمی سطح پر میڈیا فرنٹ قائم کرکے عوام اور میڈیا کارکنان کو میدان میں لانا چاہیے۔

انہوں نے فتح و بصیرت کی خبروں کے ابلاغ، جنگی حالات کے مطابق سوشل میڈیا کی حکمتِ عملی، حوزہ علمیہ، یونیورسٹی اور مذہبی رہنماؤں کے کردار کو بھی ضروری قرار دیا۔ آیت اللہ کعبی نے فن و ثقافت، گرافک، شاعری اور فنکاروں کے ذریعے امید، صبر اور مزاحمت کے پیغام کی اشاعت کو جهادِ تبیین کا حصہ قرار دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha