حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر قم المقدسہ کے یاورانِ مهدی (عج) کمپلیکس میں منعقدہ دسویں عوامی فعالان اربعین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس خبرگانِ رهبری کے رکن آیت اللہ کعبی نے کہا: خدا نے ہمیں حسینی رہبر عطا کیا ہے۔ آج ایرانی قوم کو نہ صرف اپنی طاقتور مسلح افواج بلکہ ایک عقلمند اور دلیر قیادت کے وجود پر بھی مبارکباد دی جانی چاہیے؛ ایک ایسی قیادت جس نے ملت اسلامیہ کو فتح اور عزت بخشی۔
انہوں نے زیارت اربعین کے تہذیبی اور مقاومتی کردار پر تاکید کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام پر بہایا گیا ہر آنسو جہاد اور مقاومت کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔
آیت اللہ کعبی نے زیارت امام حسین علیہ السلام کو مجاہدانہ زیارت قرار دیتے ہوئے کہا: خصوصاً زیارت اربعین ایک ایسی بیدارکن زیارت ہے جو انسان کو غفلت کی نیند سے جگا کر قیام اور بیداری کے راستے پر گامزن کرتی ہے جیسا کہ امام حسین علیہ السلام نے بندگانِ خدا کو بیدار کرنے اور حسینی شناخت عطا کرنے کے لیے راہِ خدا میں اپنا خون نثار کیا۔
انہوں نے کہا: خدا نے ہمیں حسینی رہبر عطا کیا ہے۔ آج ایرانی قوم کو نہ صرف اپنی طاقتور مسلح افواج بلکہ ایک عقلمند اور دلیر قیادت کے وجود پر بھی مبارکباد دی جانی چاہیے؛ ایک ایسی قیادت جس نے ملت اسلامیہ کو فتح اور عزت بخشی۔" 12 روزہ جنگ میں حالیہ فتح "هیهات مناالذله" اور "شمشیر پر خون کی فتح" جیسے نعروں کے ساتھ حاصل ہوئی۔
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے نائب سرپرست نے دشمنوں کی جانب سے جنوب لبنان میں شکست کے اسباب کے جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: صیہونی اپنی ذلت آمیز شکست کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ حزب اللہ کی کامیابی کا اصل سبب ولایت فقیہ اور عاشورائی ثقافت ہے، اسی لیے انہوں نے ان دونوں محوروں کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کی لیکن ناکام رہے۔
انہوں نے مزید کہا: مکتب امام حسین علیہ السلام مکتب مقاومت ہے اور دشمن کے ساتھ معرکہ آرائی کی مدیریت اور انتظام حضرت اباعبداللہ علیہ السلام سے تجدید عہد کے ساتھ ہونا چاہیے۔









آپ کا تبصرہ