حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، استادِ اخلاقِ حوزہ حجت الاسلام و المسلمین مہدی گرجی نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم ولادت کے موقع پر ان کی سیرت اور طرز زندگی پر غور و فکر کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا: ان مبارک ایام میں آپ لوگوں کا یہ زیارتی سفر ایک عام سفر نہیں ہے بلکہ یاد رہے کہ زیارت ایک الہی دعوت کا نام ہے۔
انہوں نے مزید کہا: امام رضا علیہ السلام نے آپ سب کو اس سفر کے لیے منتخب کیا ہے لہذا یہ زیارت ایک حقیقی الہی تحفہ ہے۔ انہوں نے ایسے افراد کا ذکر کیا جو زیارت کے قریب پہنچ کر بھی کسی وجہ سے محروم رہ جاتے ہیں۔ اس لیے ہمیں زیارت کی اس عظیم نعمت پر خدا کا شکر گزار ہونا چاہیے۔
حجت الاسلام گرجی نے کہا: شیطان ہمیشہ انسان کو عبادت اور زیارت سے ناامید کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ہر زیارت حق کو لبیک کہنے اور نعمتِ الہی کے مترادف ہے۔ ہمیں اس نعمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔
انہوں نے علامہ مجلسی سے منقول شکرگزاری کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: روزانہ ۲۷۰ مرتبہ "الحمدللہ رب العالمین" کہنے سے نعمتوں اور برکتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے طلاب کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: طلبگی کو ایک الہی تحفہ سمجھیں اور اس راہ میں کامیابی کے لیے اخلاص کو اولین شرط قرار دیں، اپنی نیت کو خالص کریں اور ہر کام صرف خدا کی رضا کے لیے انجام دیں۔
آپ کا تبصرہ