پیر 19 مئی 2025 - 11:59
انقلاب اسلامی نے مشرق و مغرب کی طاقت کے توازن کو بدل کر رکھ دیا

حوزہ/ مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا: انقلاب اسلامی ایران نے مشرق و مغرب کی طاقت کے توازن کو بدل دیا اور ایک علاقائی و بین الاقوامی طاقت میں تبدیل ہو گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ عباس کعبی نے انقلاب اسلامی ایران کی تزویراتی حیثیت کی طرف اشارہ کیا اور اس انقلاب کی کامیابی میں حوزات علمیہ کے بے نظیر کردار کو واضح کرتے ہوئے کہا: امام راحلؒ نے انقلاب اسلامی کو اسلامی حاکمیت کے قیام اور حیات طیبہ کے حصول کے لیے منصوبہ بند کیا تھا۔ آج چھیالیس برس گزرنے کے بعد انقلاب اسلامی مشرق و مغرب کی طاقت کے توازن کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہوا ہے اور ایک علاقائی و بین الاقوامی طاقت کے طور پر ابھرا ہے۔ اس انقلاب نے امریکی بالادستی کو چیلنج کرتے ہوئے عالمی طاقت کے معادلات میں تبدیلی پیدا کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ انقلاب امام خمینیؒ کی قیادت میں اور تہذیبی اجتہاد کی بنیاد پر نہ صرف امریکہ کی بالا دستی کو چیلنج کرتا ہے بلکہ حوزات علمیہ کو اسلامی تہذیب سازی کی تحریک میں محرک اور گہرائی عطا کرنے والے عنصر کے طور پر میدان میں لے کر آیا ہے۔

مجلس خبرگان رہبری کے اس رکن نے کہا: انقلاب اسلامی کو اپنی تہذیبی تحریک کو مستحکم اور ترقی دینے کے لیے اور عصر حاضر کی ضروریات کے مطابق گہرائی اور تہذیبی نگاہ کی ضرورت ہے۔ اس میدان میں حوزات علمیہ سب سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: حوزات علمیہ انقلاب اسلامی کی تہذیبی گہرائی کو مختلف میدانوں میں واضح اور مستحکم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آیت اللہ کعبی نے حوزات علمیہ کی مختلف صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ایک حوزوی فرد نہ صرف دینی مفکر اور مرجع بن سکتا ہے بلکہ علمی تربیت کے ذریعے وہ ایٹمی علوم اور جدید ٹیکنالوجیز جیسے شعبوں میں بھی دانشور بن سکتا ہے۔ اسلامی روایات کی بنیاد پر علم اور علماء کی قدر و منزلت اس قدر ہے کہ "مداد العلماء افضل من دماء الشهداء"، یعنی علماء (کے قلم) کی سیاہی، شہداء کے خون سے افضل قرار دی گئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha