۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
وزیر دفاع ایران

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ 8 سالہ قدیم دفاع اور اس کے بعد ملک کے خلاف سخت پابندیوں اور گھیراؤ نے ہمیں ترقی کے ایسے نمونے کی طرف بڑھایا ہے کہ آج ہم ان کی بدولت اور ملک کے نوجوان سائنس دانوں کی مدد سے بین الاقوامی طاقت بن گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بریگیڈیئر جنرل حاتمی نے کہا کہ ایران کی ترقی اسلامی انقلاب کی کامیابی سے شروع ہوئی اور آج بھی جاری ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کی ترقی کا عمل 42 سال قبل شروع ہوا تھا اور آج تک جاری ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ مغربی طرز میں، ترقی کا جو نمونہ تجویز کیا گیا ہے وہ مقامی صورتحال اور مطالبات کے مطابق نہیں ہے اور ملک  میں آٹھ سالہ جنگ اور دفاعی شعبے میں سخت پابندیوں کے باوجود، ہم ترقی کا ایسا نمونہ پیش کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں کہ جسکی وجہ سے آج ہم ایک بین الاقوامی طاقت بن چکے ہیں، ملک کے سائنسدانوں کی صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہیں اور ملک کی ضروریات کے مطابق منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے ملک میں مقامی ماڈل تیار کرنے کے لئے سپریم لیڈر کی سفارش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ماڈل وہاں کی صورتحال اور تقاضوں اور اصولوں کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے اور متعدد مواقع پر ناکام بھی رہا ہے یہی وجہ ہے کہ مغربی ترقی ضروری نہیں کہ ایک کامیاب ماڈل ہو۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ مغربی ممالک نے ترقی کی، دولت اور طاقت حاصل کی، لیکن انہوں نے انسانیت کو سانحے کی گہرائی میں دھکیل دیا اور آج پوری انسانیت انکے اعمال کی قیمت ادا کررہی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .