۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مولانا عباس مہدی حسنی

حوزہ/ ہمارا ملک کی عدلیہ سے یہ سنجیدگی سے مطالبہ ہے کہ ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جاے تاکہ آئندہ ایسی قبیح حرکت انجام نہ پا سکے جس سے کروڑوں لوگوں کے دل مجروح ہوں اور ملک کی امن و سالمیت کو خطرہ لاحق ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے برجستہ عالم دین اور محقق و مدبر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید عباس مہدی حسنی نے کہا کہ دنیا کے زندہ ضمیر انسان اور پوری امت مسلمہ وسیم ملعون اور اسکے ہمفکر اسلام اور انسان دشمن عناصر کی' انکے ناقابل بخشش جرم یعنی نبی رحمت کی شأن میں گستاخی کے سبب بے حد کبیدہ خاطر اور رنجیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی دھرم دوسرے دین و مذہب کے مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں دیتا، ہندستانی آئین بھی ایسی نازیبا اور ضد انسانی حرکت سے روکتا ہے۔

مزید کہا کہ لہذا ہمارا ملک کی عدلیہ سے یہ سنجیدگی سے مطالبہ ہے کہ ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جاے تاکہ آئندہ ایسی قبیح حرکت انجام نہ پا سکے جس سے کروڑوں لوگوں کے دل مجروح ہوں اور ملک کی امن و سالمیت کو خطرہ لاحق ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .