حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیتاللہ عباس کعبی نے کہا ہے کہ ثقافتی جهاد کے اہداف کی تکمیل، ولایت فقیہ کی قیادت کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ولایت فقیہ نہ صرف اسلامی نظام کا ستون ہے بلکہ دشمن کی فکری و تہذیبی یلغار کے مقابلے میں انقلابی فرنٹ کی راہنما بھی ہے۔
امام خمینیؒ تعلیمی و تحقیقی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آیتاللہ کعبی نے ثقافتی جهاد کو ایک ہمہ جہت اور ہدفمند جدوجہد قرار دیا جس کا مقصد داخلی کمزوریوں پر قابو پانا، دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا اور اسلامی جدید تمدن کی بنیاد رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ کی عقلانیت دو ستونوں پر استوار تھی: "ولایت فقیہ" اور "استقلال ملی"۔ یہ دونوں اصول اسلامی حکمرانی اور قومی پیشرفت کی بنیاد ہیں، جن کے بغیر جهاد ثقافت ممکن نہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ حجاب و عفاف کے مسئلے کو محض قانونی دائرے میں نہ رکھا جائے، بلکہ اسے اسلامی شناخت کے تحفظ اور تہذیبی مقاومت کے ایک محاذ کے طور پر دیکھا جائے۔
بین الاقوامی سطح پر بھی آیتاللہ کعبی نے ولایت فقیہ کو امریکی تسلط کے مقابل ایک فکری و تہذیبی چیلنج قرار دیا اور کہا کہ اسلامی انقلاب نے ایک نیا عالمی نظم متعارف کرایا ہے جو توحید، عدل اور کرامت انسانی پر مبنی ہے۔









آپ کا تبصرہ