حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رکن مجلس خبرگان رہبری، آیت اللہ عباس کعبی نے محرم الحرام کی تیسری شب کو امام حسینؑ علمی و ثقافتی مرکز اہواز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج ایک ایسا مدرسہ بن چکا ہے جہاں نسل عاشورائی کی تربیت ہو رہی ہے۔
انہوں نے شہداء کی تشییع جنازہ میں کثیر تعداد میں عوام کی شرکت کو ولایت سے وفاداری کی دلیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملت ایران نے دنیا کے سامنے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ ظلم قبول نہیں کرتی اور "هیهات منا الذله" کی صدا بلند کرتی ہے۔
آیت اللہ کعبی نے کہا کہ جیسے دشمن ۷ تیر ۱۳۶۰ میں شہید بہشتی اور دیگر راہنماؤں کی شہادت سے ملت کو شکست نہ دے سکا، آج بھی دشمن اپنی سازشوں میں ناکام ہے۔ شہداء کی تشییع نے روحِ استقامت کو زندہ رکھا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ کربلا کا سب سے بڑا خطرہ آج بھی موجود ہے اور وہ میدانِ جنگ کو شخصی رنگ دینا ہے، یعنی قیادت اور امت کے درمیان فاصلہ ڈالنا۔
ان کا کہنا تھا کہ امت بغیر صالح قیادت کے گمراہ ہو جاتی ہے اور قیادت بغیر بیدار امت کے بے اثر۔ ہماری کامیابی کا راز امت اور رہبر کے اس گہرے تعلق میں ہے جو دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بناتا ہے۔









آپ کا تبصرہ