حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ کاشان، حجت الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے کہا ہے کہ دشمن کی شکست کے بعد ہماری سب سے بڑی ذمہ داری تسبیح خدا، حمد، استغفار اور شکرگزاری ہے۔
انہوں نے یہ بات بدھ کے روز حسینیہ حضرت علی اکبر علیہ السلام کاشان میں درس فقہ کے آغاز پر کہی۔
حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے اپنے خطاب میں سورۂ نصر کی تلاوت کرتے ہوئے کہا: "جب اللہ کی مدد اور فتح آ جائے، تو اس وقت بندوں پر لازم ہے کہ وہ اللہ کی تسبیح کریں، شکر بجا لائیں، اور اپنے گناہوں پر استغفار کریں۔"
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ: "ہمیں اللہ تعالیٰ کو ہر نقص اور عیب سے پاک و منزہ جاننا چاہیے اور ہر طرح کی کوتاہی و قصور کو اپنی جانب منسوب کرنا چاہیے۔ جو نعمت ملت ایران کو عطا ہوئی ہے اور جس کے اثرات تمام دنیا کے حریت پسندوں تک پہنچے ہیں، اس پر ہمیں شکرگزار ہونا چاہیے۔"
امام جمعہ کاشان نے آخر میں کہا: "یہ نصرت اسلامی انقلاب کے رہبر اور ملت ایران کے لیے مبارک ہو، اور یہ استقامت، آخری فتح اور ہمارے مولا حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کا پیش خیمہ ثابت ہو۔"









آپ کا تبصرہ