اتوار 22 جون 2025 - 10:52
شیخ الازہر کی جانب سے صیہونیوں کی ایران پر مسلسل جارحیت کی مذمت

حوزہ/شیخ الازہر احمد الطیب نے پہلی مرتبہ فارسی میں ٹویٹ کر کے، صیہونیوں کی اسلامی جمہوریہ ایران پر مسلسل جارحیت کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ الازہر احمد الطیب نے پہلی مرتبہ فارسی میں ٹویٹ کر کے، صیہونیوں کی اسلامی جمہوریہ ایران پر مسلسل جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی رجیم کو خطے کو نا امن بنانے اور اسے لڑائی اور جنگ کے میدان میں تبدیل کرنے کوشش پر اسے خبردار کیا ہے۔

شیخ الازہر نے زور دیا ہے کہ غاصب اور مجرم صیہونی رجیم کی دشمنی اور منصوبہ بندی پر مبنی کارروائیاں، پورے خطے کو دھماکوں اور بڑے پیمانے پر جنگی آگ میں دھکیلنے کے لیے ہیں، لیکن اس میں صرف خون دینے والے ہی فاتح قرار پائیں گے۔

شیخ الازہر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے: میں اسلامی جمہوریہ ایران پر قابض رجیم کی مسلسل جارحیت کی مذمت کرتا ہوں۔

غاصب اور مجرم صیہونی رجیم کی دشمنی اور منصوبہ بندی پر مبنی کارروائیاں، پورے خطے کو دھماکوں اور بڑے پیمانے پر جنگی آگ میں دھکیلنے کے لیے ہیں، لیکن اس میں صرف خون دینے (شہادت پر یقین رکھنے) والے ہی فاتح قرار پائیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha