جامعہ الزہراءؑ قم کی طالبات و معلمات کا مشترکہ بیان: ٹرمپ کی ہرزہ سرائی اور اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

حوزہ/ بین الاقوامی عظیم دینی درسگاہ جامعہ الزہراء سلام اللہ علیہا قم المقدسہ کی طالبات اور معلمات نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے غاصب اسرائیل کی جارحیت اور جواری ٹرمپ کی رہبر انقلاب اسلامی کی شان میں ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بین الاقوامی عظیم دینی درسگاہ جامعہ الزہراء سلام اللہ علیہا قم المقدسہ کی طالبات اور معلمات نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے غاصب اسرائیل کی جارحیت اور جواری ٹرمپ کی رہبر انقلاب اسلامی کی شان میں ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بیانیہ کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم الله الرحمن الرحيم

ایک بار پھر جواری ٹرمپ نے اپنی موت اور امریکی استکباری حکومت کے زوال کا جوا کھیلا ہے اور ولایت کی توہین کر کے جان سے بھی عزیز ہمارے عظیم رہبر امام خامنہ ای کی شان میں گستاخانہ زبان استعمال کی ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔

ہم، دنیا کی عظیم شیعہ دینی درسگاہ جامعہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی طالبات اعلان کرتے ہیں کہ اگر کوئی جارحیت یا توہین ہوتی ہے تو عالم اسلام کی تمام طالبات کی مدد سے اپنا فرض ادا کریں گے، یعنی اللہ کے لیے قیام اور استکباری حکومت کو امن سے محروم کر دیں گے۔

مغرور حکومت کی تباہی اور امریکی حکومت کا زوال قریب ہے، لیکن ہم تمہیں کو خبردار کرتے ہیں! اگر ٹرمپ نے ہمیں مجبور کیا تو دنیا کے آزاد اور مظلوم تمہاری سوچ سے بھی جلد اس استکباری حکومت کو مسلمانوں کے قدموں تلے ختم کر دیں گے۔

ہم علمائے کرام، مراجع تقلید اور دینی مدارس کے طلباء وطالبات سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ ٹرمپ کے خلاف جو کہ ہمارے عظیم کمانڈر حاج شہید قاسم سلیمانی کا قاتل ہے، کی گرفتاری کے لیے جلد از جلد ضروری فتویٰ جاری کریں۔

ہم قم، خراسان اور اصفہان کے مدارس میں ایرانی طالبات کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کی طالبات خاص طور پر شام، لبنان، بوسنیا اور ہرزیگوینا، پاکستان، افغانستان، ہندوستان، ترکی، چین، ملائیشیا، وینیزویلا وغیرہ کے مدارس کی طالبات اور فارغ التحصیل طالبات سے بھی کہتے ہیں کہ وہ اپنا واضح اور مستند مؤقف دنیا کے سامنے پیش کریں! کیونکہ ہم سب پر فرض ہے کہ ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمٰی امام سید علی حسینی خامنہ ای مدظلہ اور دین ناب محمدی کے حوالے سے اپنے فرائض اور مشن پر عمل کریں۔

آخر میں ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج میں شامل اپنے تمام بھائیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جو غاصب اسرائیلی حکومت کو تباہ کرنے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو آزاد کروانے اور اپنے وطن ایران کے مقدس پانیوں اور سرزمین کے دفاع کے لیے دن رات جدوجہد اور قربانیاں دے رہے ہیں۔

آپ سب پر سلامتی ہو اور خدا کی رحمت اور اس کی برکات نازل ہوں۔

جامعہ الزہراء قم المقدسہ

18 جون 2025

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha