پیر 23 جون 2025 - 15:13
مجمع علماء و واعظین پوروانچل: امریکہ بڑا بننے کے چکر میں بونا ہو گیا اور بلند ہونے کے بجائے پست ہو گیا

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران پر شیطان بزرگ امریکہ کے جارحانہ حملے پر مجمع علماء و واعظین پوروانچل (ہندوستان) نے ایک بیان میں اس بزدلانہ اور دہشتگردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران پر شیطان بزرگ امریکہ کے جارحانہ حملے پر مجمع علماء و واعظین پوروانچل (ہندوستان) نے ایک بیان میں اس بزدلانہ اور دہشتگردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مجمع علماء و واعظین پوروانچل ہندوستان کے مذمتی بیان کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

ثُمَّ لَاٰتِیَنَّهُمْ مِّنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ وَ مِنْ خَلْفِهِمْ وَ عَنْ اَیْمَانِهِمْ وَ عَنْ شَمَآىٕلِهِمْؕ-وَ لَا تَجِدُ اَكْثَرَهُمْ شٰكِرِیْنَ(سورۃ الاعراف,17)

عزیزان گرامی ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

اب یہ بات کسی پر پوشیدہ نہیں ہے کہ ایران کے ہاتھوں شکست خوردہ جارح و غاصب و ظالم اسرائیل کی تباہی و بربادی کے بعدگزشتہ شب امریکہ بذات خود اسرائیل کی حمایت میں جنگ کے بھڑکتے ہوئے شعلوں میں کود پڑا ہے اور جنگ کی آگ کو مزید بھڑکانے کا کام کیا ہے۔ایران نے امریکہ کو ’’شیطان بزرگ‘‘ کا لقب دیا ہے اور اصلی شیطان ابلیس کی کے بارے میں قرآن مجید میں ارشاد رب العزت ہورہا ہے:

’’شیطان نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پھر میں ضرور بنی آدم کے آگے، پیچھے او ر ان کے دائیں ، بائیں یعنی چاروں طرف سے ان کے پاس آؤں گا اور اُنہیں گھیر کر راہِ راست سے روکوں گا تاکہ وہ تیرے راستے پر نہ چلیں اور تو ان میں سے اکثر کو شکر گزار نہ پائے گا‘‘(سورۃ الاعراف,17)

بیشک آجکل مشرق وسطیٰ کے حالات کچھ ایسے ہی ہیں ۔اکثر اللہ اللہ بس اللہ اللہ کا مالا جپنے والے نا شکرے منافق مسلمان شیطان بزرک کے زیر پرچم جمع ہوگئے ہیں اور اللہ کے مخلص بندے قیام عدل وانصاف کے لئے تنہا حالت جنگ میں ڈٹے کھڑے ہیں۔ ایک ہفتہ قبل شیطان کوچک اسرائیل نےاسلامی جمہوری ایران پر جارحانہ حملہ کرکے جنگ کی آگ بھڑکائی اور جب نو دس دن کی جنگ میں اس کو شکست فاش ہونے لگی ۔پورے اسرائیل میں ہر طرف تباہی و بربادی کے خوفناک منا ظر دیکھائی دینے لگے۔ہر سمت سے موت کی چیخ و پکار سنائی دینے لگی اور اس کے ہتھیاروں کے ذخیرے ختم ہونے کے قریب پہونچ گئے تو اپنےبڑے باپ امریکہ کو گڑگڑا کر مددکے لئے پکارنے لگا ۔امریکہ نے اسرائیل کو تباہی و بربادی کے غار میں ڈھکیلنے کے بعد اسرائیل کو بناؤٹی بہلاوے کی’’طفل تسلی‘‘ دینے کے لئے ایران پر دکھاوے کا ڈرامائی حملہ کیا۔جنگی امور کے ماہربعض تجزیہ نگاروں نے ایران پر جارحانہ حملےکی بابت صاف کہا ہے کہ ’’امریکی حملہ یتن یاہو کو بیوقوف بنانے کے لئے امریکہ نے کیا ہے ‘‘۔ لیکن ایسے میں خود امریکہ کی حالت بھی ایسی ہوگئی کہ جیسا نہج البلاغہ میں’’ خطبہ قاصعہ‘‘ کے اندر مولا علی علیہ السلام نے ارشاد فرمایا ہے:۔

اَلَا تَرَوْنَ كَیْفَ صَغَّرَهُ اللهُ بِتَكَبُّرِهٖ، وَ وَضَعَهٗ بِتَرَفُّعِهٖ، فَجَعَلَهٗ فِی الدُّنْیَا مَدْحُوْرًا، وَ اَعَدَّ لَهٗ فِی الْاٰخِرَةِ سَعِیْرًا؟!.

’’پھر تم دیکھتے نہیں کہ اللہ نے اسے بڑے بننے کی وجہ سے کس طرح چھوٹا بنایا اور بلندی کے زعم کی وجہ سے کس طرح پستی دی۔ دنیا میں اسے راندۂ درگاہ بنایا اور آخرت میں اس کیلئے بھڑکتی ہوئی آگ مہیا کی‘‘۔

سپر پاور بننے کے گھمنڈ میں بد مست رہنے والے امریکہ نے ایران پرجارحانہ حملہ کرکے اپنے بونے بٹکے اور کمینے ہونے کا ثبوت دے دیا ہے دشمن بڑا بننے کے چکر میں چھوٹا ہوگیا اور اونچا بننے کے خیال میں نیچا ہوگیا ۔بقول شاعر’’ الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا‘‘۔ان شاءاللہ امریکہ کی بھی حالت ویسی ہی ذلت بھری ہوگی جیسی اسرائیل کی دنیا نے بڑے ذوق وشوق اور سکون و سرور کے ساتھ دیکھی ہے۔قرآن کا وعدہ ہرگز غلط نہیں ہو سکتا :اِنَّ عِبَادِیۡ لَیۡسَ لَکَ عَلَیۡہِمۡ سُلۡطٰنٌ اِلَّا مَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ الۡغٰوِیۡنَ ﴿۴۲﴾

’’میرے بندوں پر تجھے کوئی غلبہ نہیں لیکن ہاں جو گمراہ لوگ تیری پیروی کریں‘‘ ۔خدا کے بندے اور شیطان کے بندے ایک بارپھر میدان جنگ میں آمنے سامنے ہیں۔یقین رکھئے اور مطمئن رہئیے خداکا وعدہ سچا ہے:فان حزب اللہ ہم الغالبون۔’’بیشک حزب اللہ والے ہی غالب آئیں گے‘‘۔

مومنین کرام امریکہ کی طرف سے ایران پر حملے کے بعد عالمی امن کے لئے شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور تیسری عالمی جنگ کا اندیشہ بڑھ گیا ہے ۔خدا ہی خیر کرے۔آپ بس ایران کے حق میں دعاء کرتے جائیے اور غیبی مدد کا لطف اٹھاتے جائیے۔یاد رکھئے ایران کا بھارت پر حق ہے کہ اس کی بقا وسالمیت کے لئے ہرممکن اس کی حمایت کی جائے کیونکہ ایران و ہندوستان کی دوستی بہت پرانی اور تاریخی ہے۔ایران نے متعدد بار ہندوستان کی مشکل گھڑی میں مدد کی ہے۔معروف صحافی روش کمار جی نے ایک ویڈیو کلپ جاری کرکے بتا یاکہ 1994ءمیں جب نرسہما راؤ کی حکومت میں دنیش سنگھ وزیر خارجہ تھے تو وہ اسپتال کے بستر بیماری سے اٹھ کرایران سے مدد مانگنے کے لئے تہران پہنچے تھے اور ایران نے اس وقت جو بھارت کی مدد کی تھی اس سے بھارت کو بڑی بھای عالمی پشیمانی سے نجات ملی تھی۔نیز جب عراق میں بھارتی نرسوں کو داعشی دہشت گردوں نے یرغمال بنایا ہوا تھا تب یرانی جنرل قاسم سلیمانی شہید نے بھارتی نرسوں کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ مرحوم اٹل بہاری باجپئی جی سابق وزیر اعظم ہند نے اپنی عام تقریر کے دوران اسرائیل کو عربوں کا غاصب و مجرم اور قصوروار دیا ہے ۔ضرورت ہے کہ بعض اسرائیل نوازبرادران وطن کو ایران و ہندوستان کی قدیم دوستی و روابط کی تاریخ پڑھائی جائے اور اسرائیل نے بھارت کے لئے کیا مدد کی ہے ایسا سوال بھی پوچھا جائے۔

والسّلام علیکم

مولانا ابن حسن املوی واعظ، سربراہ مجمع علماء و واعظین پوروانچل ہندوستان

۲۲؍جون ۲۰۲۵ء

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha