منگل 24 جون 2025 - 09:37
مکتب زینبیہ اورنگ آباد مہاراشٹر میں جشنِ غدیر و مباہلہ

حوزہ/ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں واقع مکتب زینبیہ سلام اللہ علیہا میں غدیر و مباہلہ کی مناسبت سے ایک پروقار جشن منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں واقع مکتب زینبیہ سلام اللہ علیہا میں غدیر و مباہلہ کی مناسبت سے ایک پروقار جشن منعقد ہوا، جس میں مکتب کے طلبہ وطالبات نے بھرپور شرکت کی۔

اس پروقار جشن کا اہتمام، غدیر اور مباہلہ کے پیغام کو عام کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

جشن میں مکتب کے نونہالوں اور دخترانِ اسلام نے غدیر کی اہمیت، منقبت اور انقلابی ترانے پیش کیے اور رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی کی حمایت میں نعرے لگائے۔

اس موقع پر اساتذہ نے مباہلہ کے بارے میں کہا کہ اسلام عقل و علم کے مطابق دلیل دیتا ہے۔اسلام میں مباہلہ کے ذریعے پنجتن پاک علیہم السّلام کو سامنے لایا جانا اہل بیت علیہم السّلام کی سچائی کی دلیل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مباہلہ وحدانیت کی گواہی اہل بیت علیہم السّلام کے ذریعے اور جھوٹوں پر خدا کی لعنت کا دن ہے۔

مکتب کی پرنسپل محترمہ یاسمین علوی صاحبہ نے مکتب کے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا اور نونہالوں کو اور ان کے والدین کی خدمت میں مبارکباد پیش کی۔

یہ پروگرام بانی مکتب و بزرگ سرپرست جناب اعجاز حسین کاظمی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر بانی مکتب نے آئندہ بھی ایسے پروگراموں کے انعقاد کی یقین دہانی کروائی۔

پروگرام امام زمان عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف اور رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی کی سلامتی وکامرانی کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha