ہفتہ 19 جولائی 2025 - 08:30
ایرانی وزیرِ انٹلیجنس کا اہم انکشاف؛ صیہونی حکومت کے اہم اداروں تک دسترسی حاصل ہے

حوزہ/ایرانی وزیرِ انٹلیجنس نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمیں غاصب صیہونی حکومت کے اہم اداروں تک دسترسی حاصل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرِ انٹلیجنس حجت الاسلام سید اسماعیل خطیب نے انکشاف کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے نہ صرف اپنی سرزمین پر غیر ملکی ایجنٹوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں، بلکہ دشمن ممالک اور صیہونی حکومت کے اندر بھی گہری دسترسی حاصل کی ہے۔

ایک انٹرویو میں جب ان سے وزارتِ انٹلیجنس کی حالیہ کامیابیوں اور اعلیٰ سطح پر ممکنہ دسترسی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اثر و رسوخ یا دسترسی کا مسئلہ ہمیشہ سے موجود رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا، لیکن ہم نے بھی دوسرے ممالک اور خاص طور پر صیہونی حکومت کے اندر دسترسی حاصل کی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جب کسی سطح پر نفوذ کی نشاندہی ہوتی ہے تو مسلح افواج اور انٹلیجنس ادارے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہیں اور ہر کیس کی عدلیہ کے ذریعے قانونی پیروی کی جاتی ہے۔

حجت الاسلام خطیب نے زور دیا کہ میڈیا اور عوام کو جو خبریں فراہم کی جاتی ہیں وہ افواہ یا جھوٹی نہیں، بلکہ مصدقہ اور مستند ہوتی ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وزارتِ انٹلیجنس نے اعلیٰ سطح پر نفوذ کی شناخت میں کوئی پیشرفت کی ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابیاں منظر عام پر لائی جاتی ہیں اور جب بھی اہم کامیابی حاصل ہوتی ہے، اس کا باضابطہ اعلان کیا جاتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha