جمعہ 18 جولائی 2025 - 06:30
مرکز تبلیغات امام رضاؑ کے شعبۂ الشباب کے عہدیداران کی نمائندہ ولی فقیہ ہند سے ملاقات

حوزہ/مرکز تبلیغات امام رضاؑ کے شعبۂ الشباب کے مشیر اعلیٰ حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد طاها رضوی اور اہم رکن جناب نذیر حسین ملا نے نئی دہلی میں رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (مدظلہ العالی) کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم‌ الٰہی سے خصوصی ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز تبلیغات امام رضاؑ کے شعبۂ الشباب کے مشیر اعلیٰ حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد طاها رضوی اور اہم رکن جناب نذیر حسین ملا نے نئی دہلی میں رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (مدظلہ العالی) کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم‌ الٰہی سے خصوصی ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں علمائے کرام، علاقے کے مؤمنین و مؤمنات اور مرکز کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین سید محمد صادق رضوی کی طرف سے سلام و عقیدت پیش کی گئی اور رہبر معظم تک پہنچانے کی درخواست کی گئی۔

ملاقات میں دنیائے اسلام کی تازہ صورتحال، بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے موجودہ حالات پر تبادلۂ خیال ہوا اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا گیا کہ حالات حق کے محاذ کے حق میں ہیں اور ان شاء اللہ امت حزب اللہ کی کامیابی یقینی ہے۔

آغا سید محمد طاها رضوی نے مرکز تبلیغات کی مختلف شعبہ جات میں سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی اور آئندہ کے بعض نئے منصوبے بھی بیان کیے جنہیں دفتر نمائندگی نے بھرپور سراہا۔

ڈاکٹر حکیم‌ الٰہی نے تنظیم الشباب کو علاقے کی امید قرار دیتے ہوئے ادارے کی خدمات کو سراہا اور اس بات کی امید ظاہر کی کہ مشترکہ کوششوں سے اس دینی ادارے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

انہوں نے علاقے کے علماء، فعال فضلاء اور مؤمنین کی خدمت میں خصوصی سلام پیش کیا اور مرحوم حجت الاسلام والمسلمین سید رضا الموسوی المعروف فاضل ہند اور مرحوم حجت الاسلام والمسلمین سید محمد نظام الدین رضوی کی دینی و فکری خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے افکار کو آج کی رہنمائی کا ذریعہ قرار دیا۔

آخر میں ڈاکٹر حکیم الہیٰ نے جناب نذیر حسین ملا کی جوانی میں اخلاص و دینی مجاہدت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دین و ملت کے لیے قدم بڑھانا راہ خدا میں جہاد ہے جو لائق تحسین ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha