حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اڑان اکیڈمی کی جانب سے HAF سوسائٹی کے اشتراک سے "اسٹوڈنٹ آف دی منتھ" کی اعزازی تقریب کا انعقاد علی اپارٹمنٹ میں کیا گیا، جس میں جماعت مختلف درجات کے ہونہار طلبہ و طالبات کو امتیازی کارکردگی کی بنیاد پر انعامات سے نوازا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی شہر علم و ادب کے ممتاز شخصیت اور علم و ہنر کے میدان میں فعال، جناب حیدر علی خان تھے، وہ چار ITI، انوپ شہر روڈ علی گڑھ کے فاونڈر و ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو مسلسل محنت، وقت کی پابندی اور خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔
مہمانِ ذی وقار کی حیثیت سے معروف صحافی، شاعر، نقاد و مصنف ڈاکٹر شجاعت حسین نے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ یہ آپ کے لیے جاننا ضروری ہے علم کیا ہے۔ اس کی فضیلت و عظمت کیا ہے۔ مستقبل روشن کے لیے قوت فیصلہ لازمی ہے۔ علاوہ ازیں، اُن کے لیے مفید مشورے پیش کیے۔
تقریب میں اسلم مہدی (سکریٹری، HAF سوسائٹی) کی خصوصی شرکت رہی، جنہوں نے اس پروگرام کی سرپرستی کی اور بھرپور تعاون کیا۔
جماعت دہم کے کامیاب طلبہ کے نام ہیں یاسر عباد (پہلا انعام)، عبدالحَنّان ابراہیم (دوسرا انعام) اور انس رضا (تیسرا انعام)۔
وہیں جماعت نہم میں رقیہ رضا کو پہلا، محمد حمزہ کو دوسرا، اور نبیل احمد کو تیسرا انعام دیا گیا۔
اس پر نور اعزازی تقریب کی نظامت عربیہ فاطمہ (بی کام آنرز، جامعہ ملیہ اسلامیہ) نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔
پروگرام کی مکمل ترتیب و تنظیم میں نادر حسین، عمران علی اور محمد یوسف نے کلیدی کردار ادا کیا۔
تقریب میں موجود دیگر معزز شخصیات میں ابو انور زیدی، شاہد حسین، شفقت حسین، تصویر فاطمہ، نِدا کاظمی اور فزا زہرا شامل تھیں، جن کی موجودگی نے پروگرام کی وقار میں اضافہ کیا۔
اڑان اکیڈمی کا مقصد ہمیشہ سے طلبہ کی حوصلہ افزائی، ان کی کارکردگی کو سراہنا اور انہیں مستقبل کی راہ پر گامزن کرنا رہا ہے۔









آپ کا تبصرہ