جمعہ 25 جولائی 2025 - 20:07
کربلا؛ اسلام و انسانیت کی بقاء کی ضامن: ڈاکٹر مولانا عباس نیازی

حوزہ/ امام بارگاہ حسینی زہراء، سول لائنز علی گڑھ ہندوستان میں، حسبِ سابق امسال بھی ایک مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، مجلسِ عزاء کا آغاز جناب رضا حسین صاحب و ہمنوا کی مرثیہ خوانی سے ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام بارگاہ حسینی زہراء، سول لائنز علی گڑھ ہندوستان میں، حسبِ سابق امسال بھی ایک مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، مجلسِ عزاء کا آغاز جناب رضا حسین صاحب و ہمنوا کی مرثیہ خوانی سے ہوا۔

مجلسِ عزاء سے عالی جناب ڈاکٹر عباس نیازی صاحب، سابق پرنسپل اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول نے خطاب کیا۔

ڈاکٹر نیازی نے سورۂ انعام کی 83-87 آیات کی تلاوت کی اور اس کے ترجمے کو سخن گفتگو قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری دلیل ہے جسے ہم نے ابراہیم کو ان کی قوم کے مقابلے میں عطا کیا ہے اور ہم جسے چاہیں اس کے درجات کو بلند کر دیتے ہیں۔۔۔۔۔اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق و یعقوب دئیے۔۔۔۔نوح، داؤد، سلیمان، ایوب، یوسف، موسیٰ، اور ہارون قرار دیے۔۔۔۔اور زکریا، یحیٰی عیسیٰ، الیاس۔۔۔اور اسماعیل، الیسع، یونس، لوط ان سب کو جوڑا بنایا اور سب کو عالمین سے افضل و بہتر بنایا۔

ڈاکٹر نیازی صاحب نے مزید کہا کہ اور اس مقام پر 18 انبیاء ذکر کیے گئے ہیں؛ ان کے بارے میں ہدایت یافتہ، نیک کردار، افضل و برتر، منتخب اور صاحبانِ کتاب و حکمت و نبوت ہونے کا اعلان کیا گیا ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ نگاہ قدرت میں قابلِ اتباع افراد ایسے ہی ہوتے ہیں جو اللہ کی طرف سے منتخب اور اس کے نزدیک صاحب کردار اور ہدایت یافتہ ہوں۔ اللّٰہ پاک نے ایک سے دوسرے کا جوڑا بنایا۔

ڈاکٹر نیازی صاحب نے اس مقام پر تاجدار انبیاء، حبیب کبریا، رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا عین اللّٰہ، وجہ اللّٰہ، نفس اللّٰہ، شیر خدا حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السّلام کو آپ کا جوڑا و وصی قرار دیا۔ اس حوالے سے حضرت محمد ص اور حضرت علی ع کے فضائل و کمالات و مناقب، فضیلت و عظمت بیان کی۔

ڈاکٹر نیازی صاحب نے کربلا کی عظمت، رفعت و فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کربلا کی اہمیت نہ صرف امت مسلمہ میں ہے، بلکہ قیامت تک اسلام و انسانیت کی بقاء کی ضامن ہے۔ کربلا دنیا کے تمام مظلوموں کو ظلم کے خلاف جد و جہد کرنے کی درسگاہ ہے۔

انہوں نے منبر کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مجھ میں وہ صلاحیت کہاں جو واقعۂ کربلا کو بیان کر سکوں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha