حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تبیان قرآنی ریسرچ انسٹیٹوٹ کے مدیر اعلیٰ حجت الاسلام والمسلمین آغا سید عابد حسین حسینی نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ کل سے ہندوستانی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر اور اخبارات میں جمہوریہ اسلامی ایران کے روحانی رہنما رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے خلاف توہین آمیز مواد کی اشاعت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی ایجنسیوں کا حقارت آمیز بیان ہندوستانی میڈیا اور اخبارات میں شایع کرنا مضحکہ خیز ہے؛ یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی سفارتی آداب کے منافی ہے، بلکہ ایران و ہندوستان کے درمیان ہزاروں سال پر محیط تاریخی ثقافتی رشتوں اور مشترکہ تہذیبی ورثے کو بھی نظر انداز کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ بیرونی عناصر کی ایسی منفی کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات متاثر نہ ہوں۔ اسرائیلی ایجنٹ، ہندوستانی عوام کی غزہ کے مظلوموں کی حمایت پر بھی لوگوں کو پریشان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ شیعہ قوم کی بالخصوص اور تمام مسلمانوں کی بالعموم مذہبی و روحانی شخصیات کی توہین کرنے والوں اور قومی یکجہتی کو مجروح کرنے اور دوستانہ ممالک کے خلاف نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھائے۔









آپ کا تبصرہ