منگل 29 جولائی 2025 - 23:26
کرگل لداخ؛ انجمنِ صاحب الزمان کا ولی امر مسلمین کی توہین پر اظہارِ مذمت اور انڈیا ٹی وی و ہندوستان ٹائمز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

حوزہ/ادارۂ انجمنِ صاحبِ الزمان کرگل لداخ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے انڈیا ٹی وی اور ہندوستان ٹائمز کی جانب سے ولی امر المسلمین حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کی شانِ اقدس میں گستاخانہ رپورٹ شائع کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارۂ انجمنِ صاحبِ الزمان کرگل لداخ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے انڈیا ٹی وی اور ہندوستان ٹائمز کی جانب سے ولی امر المسلمین حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کی شانِ اقدس میں گستاخانہ رپورٹ شائع کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انجمن نے بیان میں کہا ہے کہ ان میڈیا اداروں نے غزہ میں جاری مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے والے اور دنیا بھر کے مستضعفین کے لیے امید کی کرن سمجھے جانے والے، ظلم کے خلاف للکارنے والے واحد رہنما کی کردار کشی کی مذموم کوشش کی ہے جو کہ نہ صرف قابلِ افسوس ہے، بلکہ ناقابلِ برداشت بھی ہے۔

ادارے نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان دونوں اداروں کے ذمہ داران کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائے، کیونکہ یہ عمل وطن عزیز کی سالمیت کو بھی ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم ان میڈیا اداروں کی اس شرمناک حرکت کو مقام معظم رہبری کی شجاعانہ، مخلصانہ اور بیدار رہبری سے پیدا ہونے والی بوکھلاہٹ سے تعبیر کرتے ہیں۔ آج دنیا بھر کے باضمیر انسان رہبرِ معظم کی بصیرت افروز اور بے باک قیادت کے قائل ہوتے جا رہے ہیں اور یہ کارواں رکتا نہیں، بلکہ آگے بڑھتا جا رہا ہے، یہاں تک کہ پوری دنیا میں حق کا غلبہ اور باطل کی شکست یقینی بن جائے گی۔

ادارۂ انجمنِ صاحبِ زمان، ان نیوز چینلوں کے اس ناپاک عمل کو نہ صرف عالمی اسلامی رہبریت کی توہین، بلکہ قومی سالمیت کے خلاف ایک سازش سمجھتا ہے اور اس پر فوری اور سخت کاروائی کا پرزور مطالبہ کرتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha