پیر 28 جولائی 2025 - 23:32
رہبر انقلاب اسلامی کی توہین ساری دنیا کے نظام روحانیت پر حملہ ہے،

حوزہ/ حجۃ الاسلام سید مختار حسین جعفری نے ہندوستان ٹائمز کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی کی شان میں کی گئی گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی و مغربی ایجنڈے کا حصہ اور کروڑوں عاشقانِ ولایت کے جذبات پر حملہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی ریاست جموں و کشمیر کے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین سید مختار حسین جعفری نے اپنے بیان میں ہندوستان ٹایمز کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی کی شان میں کی جانے والی گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مولانا موصوف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ہندوستانی میڈیا کے اُس گھٹیا، بےشرمانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جس کے تحت رہبر معظم، ولی فقیہ، امام سید علی خامنہ ای دامت برکاتہ، پر من گھڑت، لغو اور سراسر جھوٹے الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ گویا وہ منشیات کے استعمال میں مبتلا ہیں۔ یہ الزام نہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران کے روحانی نظام پر حملہ ہے، بلکہ کروڑوں عاشقانِ ولایت کے جذبات کو پامال کرنے کی ایک رذیل کوشش ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہندوستانی میڈیا، جسے نہ حقائق سے دلچسپی ہے، نہ تحقیق سے کوئی واسطہ، محض مغربی اور صہیونی ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہے جو ہمیشہ سے مسلمانوں کی قیادت کو بدنام کرنے میں کوشاں رہا ہے۔

مزید کہا کہ ایران میں منشیات کے خلاف سخت قوانین موجود ہیں، جن میں سزائے موت تک دی جاتی ہے۔ رہبر معظم نے بارہا اپنے خطبات میں منشیات کو "تباہ کن، شیطانی ہتھیار" قرار دیا ہے۔ یہ جھوٹا پروپیگنڈا صرف صہیونی لابی، امریکی و مغربی خفیہ ایجنسیوں اور ان کے مقامی غلاموں کا مشترکہ نفسیاتی حملہ ہے۔

حجۃ الاسلام سید مختار حسین جعفری نے ساری دنیا کے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اصل منبعِ رہبری، تقویٰ اور سچائی کی پہچان کو عام کریں اور رہبر معظم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کا سخت ترین جواب دیں، یہ خاموشی کا نہیں، جواب دینے کا وقت ہے۔ رہبر کی عزت ہماری غیرت ہے، اور غیرت کا سودا نہیں کیا جاتا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha