منگل 29 جولائی 2025 - 18:56
رہبرِ انقلابِ اسلامی کی شان میں گستاخی، خون آشام ظالم اور غاصب صیہونیوں کے آلہ کار ہونے کا ثبوت، مولانا شمشیر علی مختاری

حوزہ/ مولانا شمشیر علی مختاری پرنسپل مدرسہ جعفریہ، بانی و منیجر زہراء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کوپاگنج مئو یوپی نے گودی میڈیا کی دنیائے تشیع کے مذہبی رہنما، مرجع تقلید، مظلومان عالم کے دل سوز ہمدرد اور دنیائے انسانیت کے بہترین اور مخلص ترین رہبر حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کی شان میں گستاخی پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گستاخی خون آشام ظالم و غاصب صیہونیوں کا ایجنٹ ہونے کے مترادف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا شمشیر علی مختاری پرنسپل مدرسہ جعفریہ، بانی و منیجر زہراء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کوپاگنج مئو یوپی نے گودی میڈیا کی دنیائے تشیع کے مذہبی رہنما، مرجع تقلید، مظلومان عالم کے دل سوز ہمدرد اور دنیائے انسانیت کے بہترین اور مخلص ترین رہبر حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کی شان میں گستاخی پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گستاخی خون آشام ظالم و غاصب صیہونیوں کا ایجنٹ ہونے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ اسرائیل کے ایران پر ظالمانہ حملے کے دوران ہمارے ملک عزیز ہندوستان کے کچھ نیوز چینل والوں نے ایران اور بالخصوص ہمارے مذہبی رہنما آیت اللہ خامنہ ای حفظہ اللہ کے خلاف بہت ساری بے بنیاد خبریں نشر کی تھیں، لیکن دو روز قبل تو انسانی اخلاقیات اور تہذیب وتمدن کی ساری حدود کو پار کرتے ہوئے انڈیا ٹی وی چینل نے موساد کی پیروی کرتے ہوئے اسرائیل اور کچھ شیعہ دشمن ملک اور دہشت گرد تنظیموں کو خوش کرنے کی غرض سے ایک ایسے انسان کے لیے جو تقریبا 18/20/(اٹھارہ سے بیس) گھنٹہ عبادات، درس وتدریس اور قوم وملت کے لیے فلاحی کاموں میں مشغول رہتے ہیں، یعنی ہمارے مرجع تقلید (دھرم گورو) آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے لیے یہ کہا کہ وہ نشہ کرتے ہیں اور دن بھر سوتے رہتے ہیں، کسی پر تہمت و بہتان اور الزام تراشی کرنے والوں پر خدا کی لعنت ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا ٹی وی چینل اور ہندوستان ٹائمز کی طرف سے ایسی شرمناک بے بنیاد خبریں نشر کرنے کی وجہ سے ملک عزیز ہندوستان میں رہنے والے تقریبا چھ (6) کروڑ سے زیادہ شیعوں کے ساتھ پوری دنیا کے شیعہ حضرات اور حسینی سوچ رکھنے والے اور تمام انصاف پسند انسانوں کا دل دکھا ہے، اس لیے ہم اپنے اس بیان اور مضمون کے ذریعے اپنے ملک کے سربراہوں اور خاص طور پر وزیر نشر واشاعت سے گزارش کرتے ہیں کہ تعصب اور دشمنی پر مبنی غیر ملکی بے بنیاد خبروں کو نشر کرکے یا پھر کسی اور ذریعے سے بلا وجہ کسی کو بھی کسی ہندوستانی کا دل دکھانے یا نفرت پھیلانے کی اجازت نہ دیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • Qasim Husain IN 04:03 - 2025/07/31
    Rahbare inqalab ka america aur israel ko sahi waqt pe jawab dena is bat ki daleel hai ki ap hamesha poore hosho hawas m rahete hain. Hum india news channel ki purzor mazammat kerte hain