بدھ 30 جولائی 2025 - 17:45
رہبرِ انقلاب؛ عدل و انصاف کے حقیقی علمبردار ہیں، مجتمع علماء و خطباء ممبئی

حوزہ/ مجتمع علماء و خطباء ہندوستان نے گودی میڈیا کی طرف سے رہبرِ انقلابِ اسلامی کی توہین پر شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا ٹی وی چینل اور ہندوستان ٹائمز نے رہبرِ معظم پر تہمت اور الزام لگا کر اپنی پستی اور گھٹیا سوچ کا ثبوت دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجتمع علماء و خطباء ممبئی ہندوستان کے بیان کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم الله الرحمٰن الرحیم

عدل و انصاف دنیا کی بنیادی ضرورت ہے جس کا دعویٰ سب کرتے ہیں، لیکن رہبر معظم اس کے واقعی علمبردار ہیں، جس کی وجہ سے دنیا کے سارے ظالموں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور وہ نیچ حرکتیں کرنے لگے ہیں۔

اسی کی ایک کڑی ”انڈیا ٹی وی چینل اور ہندوستان ٹائمز“ ہے کہ جس نے رہبر معظم پر تہمت اور الزام لگا کر اپنی پستی اور گھٹیا سوچ کا ثبوت دیا ہے اور ان کی اس حرکت سے ثابت ہو گیا کہ یہ اب نیوز پہنچانے کے کام کو چھوڑ کر چاپلوسی اور جھنجھلاہٹ نکالنے کا کام کرنے لگے ہیں۔

مجتمع علماء و خطباء ممبئی ان کی اس گھناؤنی حرکت کی مذمت کرتی ہے اور دنیا کے ہر انصاف پسند اور عدل پسند انسان سے گزارش کرتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا یا بیان کے ذریعے اس کی مذمت کریں۔

منجانب: مجتمع علماء و خطباء ممبئی
ہندوستان

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha