جمعرات 5 فروری 2026 - 15:36
رہبر انقلاب کی توہین ناقابلِ برداشت؛ مجتمع علماء و خطباء ممبئی کا سخت ردعمل

حوزہ/ مجتمع علماء و خطباء، ممبئی نے رہبرِ معظم کے خلاف دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں عالمِ اسلام اور مظلوم انسانیت کے لیے امید کی علامت قرار دیا ہے، اور عالمی سطح پر ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور نظامِ عدل کی حمایت کی اپیل کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجتمع علماء و خطباء، ممبئی ہندوستان نے رہبرِ معظم کے خلاف دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں عالمِ اسلام اور مظلوم انسانیت کے لیے امید کی علامت قرار دیا ہے، اور عالمی سطح پر ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور نظامِ عدل کی حمایت کی اپیل کی ہے۔

بیانیہ کا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انسانی زندگی کمال کی طرف بڑھتا ہوا ایک سفر ہے جس کے لئے ایک ایسا راہنما اور رہبر کی ضروری ہے جو انسانی اقدار کو کمال کی طرف لے جائے۔ آج کے زمانہ میں قیادت کے نام پر پوری دنیا میں انسانیت کے استحصال کے سوا کچھ نہیں ہے کہ جہاں علی الاعلان ظلم کا بازار گرم ہے۔

صرف رہبر معظم کی قیادت نظام عدل کی جانب قیادت ہے جو انسانی اقدار کو کمال کی طرف لے جا رہی ہے اور نظام ظلم کے لئے بہت بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ جس کے نتیجہ میں دنیا کے سارے ظالم اور دہشتگرد مزاج لوگوں کے لئے مشکل بڑھتی جا رہی ہے اور ان کی دنیا دن بدن تنگ ہوتی جا رہی ہے۔ ۱۲ دن کی جنگ سے لے کر ایران کے اندر سازش میں واضح شکست، آئرن ڈوم سے اسٹارلنک تک سب کچھ ٹوٹ جانے کی وجہ سے ان کا ذہنی دیوالیہ اس حد تک بڑھ گیا کہ رہبر معظم کو ہی دھمکی دے دی، جو کہ اس کی اوقات سے بڑی بات ہے کیونکہ اسلحوں کے اسیر کبھی بھی مقبولیت اور روحانی طاقت کو نہیں پہچان سکتے ہیں۔

ان کو یہ نہیں معلوم کی رہبر معظم صرف سیاسی قائد ہی نہیں، عالم اسلام کے ایک عظیم مذہبی راہنما، بلکہ پوری دنیا کے انسانیت نواز اور عدل خواہ افراد کی امید ہیں۔ کہ جن پر دنیا بھر کے مستضعفین، فلسطین، مقاومت ۔۔۔ کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں۔

مجتمع علماء و خطباء اس احمقانہ حرکت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ اس طرح کی دھمکیاں انسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔

اس لئے ہم تمام علماء، دانشوران، سماجی و سیاسی افراد، اداروں اور اصول پسند لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اس کے خلاف آواز اٹھا کر نظام ظلم کی مذمت اور نظام عدل کی حمایت کا اعلان کریں۔

اللہ سے دعا ہے کہ رہبر معظم کو صحت و سلامتی اور طول عمر عنایت فرمائے۔

مجتمع علماء و خطباء، ممبئی ہندوستان

رہبر انقلاب کی توہین ناقابلِ برداشت؛ مجتمع علماء و خطباء ممبئی کا سخت ردعمل

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha