حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام سید محمد ہادی الموسوی نے کہا کہ ہندوستان جہاں پر مذہبی رواداری، ہر مذہب کے تئیں احترام اور مذہبی آزادی ایک وقت طرہ امتیاز تھی، لیکن موجودہ حکمران جماعت کے آتے ہی اس کا جنازہ نکالا گیا اور نکالا جارہا ہے؛ ان کا مسلمانوں کے ساتھ رویہ جو نفرت اور ظلم پر مبنی ہے کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔
انہوں نے گودی میڈیا کی جانب سے توہین آمیز بیانات پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جماعت کا گودی میڈیا پستی اور اخلاقی گراوٹ کی ساری حدیں پار کرتا ہوا نظر آرہا ہے، جس کی مثال زی گودی میڈیا سے وابستہ فضلہ خور چینلوں نے ہمارے مرجع تقلید رہبر اور ولی امر المسلمین حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام سید علی حسینی خامنہ ای کے بارے میں توہین آمیز رپورٹ دی ہے جو سراسر جھوٹ اور ان کی گندگی بھری ذہنیت کے سوا کچھ نہیں اور اس کذب بیانی کو ذرائع ابلاغ سے وابستہ کچھ دوسرے اخبارات نے بھی شائع کیا ہے جو اس ملک میں موجودہ حکمران جماعت کے توسط سے اقلیت کے خلاف زہر بھری ذہنیت کی نشاندہی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ قوم اپنے مقاماتِ مقدسہ کی توہین کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرے گی۔ اگر حکومت نے فوراً اس پر کوئی قدم نہ اٹھایا تو کل اس قوم کا ہر فرد جب سڑکوں پر آکر صدائے احتجاج بلند کرے گا تو اس وقت ہمیں قانون شکن نہیں کہے۔ ایسی غیر ذمہ دارانہ حرکات؛ اس ملک میں امن امان کو خراب کر سکتی ہیں، جو کوئی بھی نہیں چاہتا۔









آپ کا تبصرہ