منگل 29 جولائی 2025 - 14:32
مجمعِ روحانیون کرگل و لہ مقیم قم کی انڈیا ٹی وی کی جانب سے رہبرِ انقلاب کی شان میں گستاخی کی سخت مذمت

حوزہ/ انڈیا ٹی وی کی جانب سے رہبر انقلاب کی شان میں گستاخی پر مجمعِ روحانیون کرگل و لہ مقیم قم کی سخت مذمت، حکومتِ ہند سے فوری کارروائی کا مطالبہ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمعِ روحانیون کرگل و لہ مقیم حوزہ علمیہ قم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بعض ہندوستانی ذرائع ابلاغ، خصوصاً انڈیا ٹی وی کی جانب سے رہبرِ معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ای مدظلہ العالی کی شان میں شائع کردہ گستاخانہ اور من گھڑت بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف اسلامی اقدار کے خلاف ہے بلکہ ملک میں فتنہ و فساد کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

مجمع نے حکومتِ ہند سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین جرم میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور اُن کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے زہریلے خیالات اور فتنہ انگیز حرکات ہمارے عزیز وطن ہندوستان کی مذہبی ہم آہنگی، سالمیت اور قومی اتحاد کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

مجمعِ روحانیون نے تمام باشعور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی فتنہ پرور سازشوں کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کریں اور ملک میں نفرت و انتشار پھیلانے والوں کو سختی سے مسترد کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha