۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
مولانا مسرور عباس انصاری

حوزہ/ سرینگر جموں وکشمیر اتحاد المسلمین کے صدر و ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا مسرور عباس انصاری نے گنڈ حسی بٹ سرینگر میں ایک مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے حسن اللہیاری کے فتنہ سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرینگر جموں وکشمیر اتحاد المسلمین کے صدر و ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا مسرور عباس انصاری نے گنڈ حسی بٹ سرینگر میں ایک مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے حسن اللہیاری کے فتنہ سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں سامراجی زرخرید ایجنٹ حسن اللہیاری کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس میں اس نے دنیا کی ممتاز اسلامی دانشگاہ حوزہ علمیہ قم اور اس کے فارغ التحصیل علمائے کرام کی شان میں گستاخی کی۔

انہوں نے حسن اللہیاری جیسے گستاخ ولایت و مرجعیت کو معاشرتی ناسور قرار دے کر اس فتنہ پرور شیطان کو لگام دینے کے لئے متحدہ طور پر اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ حسن اللہیاری ایک سامراجی زرخرید ایجنٹ ہے، جس کے فتنہ نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے۔ مبینہ طور پر اللہیاری کو امت مسلمہ کے مابین تفرقہ ڈالنے اور باہمی اتحاد و اخوت کو پارہ پارہ کرنے کے مشن پر لگایا گیا ہے جس کے لئے یہ منحوس شخص مختلف حربے اور ہتھکنڈے آزما رہا ہے۔

مولانا نے کہا کہ امت مسلمہ بالخصوص ملت تشیع نے ہمیشہ اس طرح کے پروپیگنڈوں کو اپنی بالغ نظری اور فکری توانائی سے ناکام بنایا ہے اور اب متحد ہوکر اس فتنہ کی ریشہ کنی کریں گے۔

مولانا مسرور نے کہا کہ حوزہ علمیہ قم نے دسیوں ہزار تشنگان علم و معارف دین کو آج تک سیراب کیا ہے اور ایسے مجتہدین کو پروان چڑھایا ہے جن سے اسلام ناب محمدی (ص) پروان چڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عظیم دانشگاہ، مجتہدین اور علمائے حق کے خلاف کسی منحوس فرد کی بدزبانی، بدکلامی توہین اور گستاخی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مولانا نے تمام امت مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ اللہیاری کے فتنہ سے ہوشیار رہیں اور اس فتنہ باز و گستاخ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .