ہفتہ 19 جولائی 2025 - 14:48
قم؛ "دشمن شناسی اور مزاحمت" کے موضوع پر تیسری قومی کانفرنس کا انعقاد/شام کی موجودہ صورتحال عبرت ہے، مقررین

حوزہ/قم المقدسہ میں "دشمن شناسی اور مزاحمت، دین خدا کی حاکمیت کے نفاذ کی حکمت عملی" کے عنوان سے تیسری قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا؛ یہ کانفرنس مرحوم استاد محمد حسین فرج نژاد کی برسی کی مناسبت سے منعقد کی گئی تھی، جس میں حوزہ ہائے علمیہ اور یونیورسٹی کے دانشوروں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں "دشمن شناسی اور مزاحمت، دین خدا کی حاکمیت کے نفاذ کی حکمت عملی" کے عنوان سے تیسری قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا؛ یہ کانفرنس مرحوم استاد محمد حسین فرج نژاد کی برسی کی مناسبت سے منعقد کی گئی تھی، جس میں حوزہ ہائے علمیہ اور یونیورسٹی کے دانشوروں نے شرکت کی۔

قم؛ "دشمن شناسی اور مزاحمت" کے موضوع پر تیسری قومی کانفرنس کا انعقاد/شام کی موجودہ صورتحال عبرت ہے، مقررین

کانفرنس سے مجلسِ خبرگان رہبری کے رکن حجت الاسلام والمسلمین سید محمد مہدی میرباقری، مؤسسہ شناخت کے عہدیدار رفیع الدین اسماعیلی اور مؤسسہ قلم کے مدیر مجید صفاتاج نے خطاب کیا۔

حجت الاسلام والمسلمین میرباقری نے کہا کہ انسان کی حقیقی سلامتی صرف توحید کے ذریعے حاصل ہو سکتی ہے اور قرآن مجید میں سورۂ مبارکۂ انعام کی آیت 82 میں واضح کیا گیا ہے کہ جن لوگوں نے ایمان لایا ہے اور اسے ظلم سے آلودہ نہیں کیا ہے ان کے لیے امن اور ہدایت ہے۔

انہوں نے اس کانفرنس میں ایک اہم موضوع پر بات کی کہ "اگر اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں رکھے تو وہ بھی ہم سے کوئی تعلق نہیں رکھے گا" یہ نظریہ دشمن کی صحیح شناخت نہ ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کی مثال موجودہ شام کی صورتحال ہے، جہاں اگر بشار الاسد ایران سے دور ہو کر عرب ممالک کی طرف بڑھتے تو اسرائیل ان سے کچھ نہیں کرتا، مگر آج شام کی صورتحال اس حقیقت کی وضاحت کرتی ہے کہ دشمن کی حقیقت کو سمجھنا ضروری ہے۔

استاد حوزه علمیہ قم نے کہا کہ انسان کے نفسیاتی سکون اور امن صرف توحید پر ایمان لانے سے ممکن ہے، نہ کہ مادی وسائل یا کمزور عناصر پر انحصار کرنے سے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ توحید کا نظام، جو پیغمبروں اور اولیائے کرام کی تعلیمات پر مبنی ہے، ہی حقیقی امن کا ضامن ہے، جبکہ شرک کا نظام ہمیشہ خوف اور اضطراب پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص اولیائے الٰہی کی معرفت کی طرف قدم بڑھائے تو وہ اس امن میں داخل ہو جاتا ہے جو حتیٰ قیامت کی ہولناکیوں میں بھی محفوظ رکھتا ہے۔ دوسری طرف، طاغوتی نظام نہ صرف لوگوں کو نفسیاتی سکون فراہم نہیں کرتا، بلکہ یہ غیر توحیدی ماحول میں امن کو چھین لیتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین میرباقری نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرتی امن صرف تب ممکن ہے جب افراد توحید اور محبتِ الہیٰ کی بنیاد پر ایک دوسرے سے جڑے ہوں۔ ایسے معاشرے میں روابط محبت اور کرامت پر مبنی ہوتے ہیں اور افراد میں ایک دوسرے کے لیے احترام اور امن ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاغوتی نظام میں ہر فرد اپنے مفادات کی حفاظت کے لیے دوسروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے، جس سے حقیقی امن کبھی قائم نہیں ہوتا۔

قم؛ "دشمن شناسی اور مزاحمت" کے موضوع پر تیسری قومی کانفرنس کا انعقاد/شام کی موجودہ صورتحال عبرت ہے، مقررین

مجلسِ خبرگان رہبری کے رکن نے کہا کہ طاقت اور مادی نظام امن قائم نہیں کر سکتے، حتیٰ اگر ان کے پاس طاقت ہو۔ طاقت صرف تسلیم اور عاجزی پیدا کرتی ہے، لیکن وہ امن نہیں ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ مؤمنوں کا معاشرہ ہمیشہ امن میں ہوتا ہے اور اس میں امام اور امت اور عوام کے درمیان تعلقات امن پر مبنی ہوتے ہیں، لیکن یہ معاشرہ توحید کے بغیر وجود میں نہیں آ سکتا۔

استادِ حوزہ علمیہ قم نے مزید کہا کہ تمام جہادوں کا مقصد ایک توحیدی معاشرے کا قیام ہے اور اس تک پہنچنے کے لیے پیچیدہ فیصلوں اور خدائی تدابیر کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک اہم حصہ اس راستے میں کفر سے مسلسل لڑائی ہے۔ خدا نے شیطان کی طاقت کو اس طرح بند نہیں کیا کہ مؤمنوں کے لیے حقیقی سکون و امن کی راہ ہموار ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ کفر کا محاذ جب خوف زدہ ہوتا ہے تو وہ خود ہی اپنے بنائے ہوئے نظاموں کو تباہ کر دیتا ہے۔ امن تک پہنچنے کا راستہ مشکلات سے گزرتا ہے، جو صرف محبت اور ایمان سے ہی ممکن ہے۔ آخرکار، دنیا میں پائیدار امن اس وقت قائم ہو گا جب حضرت مہدی علیہ السّلام کا ظہور ہوگا۔

انہوں نے آخر میں، استاد فرج نژاد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ خدا کی راہ میں مجاہد تھے اور دعا کی کہ خدا ہمیں بھی اس راستے پر چلنے کی توفیق دے۔

اسماعیلی: مرحوم فرج زادہ عالمی صیہونی سے لوگوں کو آگاہ کرنے میں مصروف عمل تھے

ادارۂ شناخت کے رکن اسماعیلی نے کہا کہ محمد حسین فرج نژاد نے 1991 کی دہائی کے وسط میں دشمن شناسی کے میدان میں قدم رکھا اور صیہونیت کے خلاف جدوجہد شروع کی۔ وہ دینی علوم کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران بھی اس مقصد میں مخلص رہے اور دوسروں کو بھی اس راہ پر چلنے کی ترغیب دیتے رہے۔ فرج نژاد کا مقصد عوام کو صیہونیت اور عالمی یہودیت کے خطرات سے آگاہ کرنا تھا۔

قم؛ "دشمن شناسی اور مزاحمت" کے موضوع پر تیسری قومی کانفرنس کا انعقاد/شام کی موجودہ صورتحال عبرت ہے، مقررین

اسماعیلی نے کہا کہ فرج نژاد ہمیشہ سورۂ مائدہ کی آیت 82 کی تلاوت کرتے تھے، جس میں اللہ نے یہود کو اسلامی تمدن کے دشمن قرار دیا ہے۔ وہ سمجھتے تھے کہ یہود کا اثر سیاست، معیشت، ثقافت اور میڈیا میں نمایاں ہے اور اس کے مقابلے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے بعد فرج نژاد کی کمی شدت سے محسوس ہوئی، خاص طور پر جب لوگوں نے رہبر معظم انقلاب کی رہنمائی میں صیہونی ریاست کے خلاف جدو جہد کی۔

اسماعیلی نے کہا کہ اس سال کی کانفرنس سے قبل 20 نشستیں مختلف صوبوں میں منعقد کی گئیں اور 60 مقالات دریافت کیے گئے اور ان میں سے تین بہترین مقالہ نگاروں کو انعام دیا جائے گا۔

جناب صفا تاج کا شام کی موجودہ صورتحال پر اظہارِ خیال

مؤسسہ قلم کے عہدیدار مجید صفا تاج نے دشمن شناسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمنی کا تصور تاریخ بشریت میں قدیم ہے، اسی لیے قرآن میں بھی 1500 سے زائد دشمن کا ذکر آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو داخلی دشمن، یعنی شیطان اور خارجی دشمن، یعنی جاہل دشمن کا سامنا ہوتا ہے۔ تاریخ میں دشمنان نے عوام کی جہالت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا اور انہیں مغلوب کرنے کی کوشش کی۔

جناب صفاتاج نے مزید کہا کہ آج، جنگ ارادوں کی جنگ ہے، نہ کہ وہ جنگیں جو صرف ہتھیاروں سے لڑی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رح) اور رہبرِ انقلابِ اسلامی کی قیادت کی بدولت ایران آج بھی دشمن کے اثرات سے محفوظ ہے۔

انہوں نے شام کی موجودہ صورتحال کو بطورِ مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ شام سے دشمن نے ایران سے دور ہونے کی بات کی تھی، لیکن آج شام کس حالت میں ہے؟ یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دشمن کے ساتھ تعلقات کی نوعیت سے ہی صورتحال متاثر ہوتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha