حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے صوبہ قم کے مرکز جهادِ دانشگاهی کے سربراہ سے ملاقات کے دوران اس انقلابی ادارے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا: حقیقتاً ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جو اس انقلابی ادارے میں جذبۂ جہاد کے ساتھ سرگرم عمل ہیں اور اسے مؤثر انداز سے آگے بڑھا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: جهادِ دانشگاهی، انقلاب اسلامی کے دامن سے اٹھنے والا ادارہ ہے جس کا ایک بنیادی فریضہ ترقی کی ثقافت کی تشکیل دینا اور علم و اختراع کی سرحدوں پر حرکت کرنا ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: جهادِ دانشگاهی کے کندھوں پر ایک بنیادی ذمہ داری ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ علمی پیشرفتوں میں سبقت لے، علمی بندگشائی کرے اور ترقی کے نئے دروازے کھولے۔ یہ مقصد تبھی حاصل ہو سکتا ہے جب ہم نوجوان نسل اور علمی حلقوں میں امید اور ترقی پر یقین کی ثقافت کو فروغ دیں۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے کہا: علم اور ٹیکنالوجی ہمیشہ کی ضرورت اور ترقی کے افق کو روشن کرتے ہیں۔ حالیہ دفاعی پیشرفتوں خصوصاً میزائل کے شعبے میں ہماری پیشرفت نے ثابت کر دیا ہے کہ "ہم کر سکتے ہیں"۔









آپ کا تبصرہ