حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ مازندران کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین اسماعیل زادہ نے شہر سرخرود میں عزادارانِ حسینی سے خطاب کرتے ہوئے واقعۂ کربلا کے اساسی پیغام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ملتِ ایران، امام حسین علیہ السلام کو ماننے والی ہے، جو دشمن کے ظلم و فساد کے سامنے نہ سرتسلیمِ خم کرتے ہیں اور نہ ہی دشمن کی سازشوں کا شکار ہوتے ہیں۔
انہوں نے سورۂ آل عمران کی آیت ۱۵۲ کی روشنی میں کہا: قرآن فرماتا ہے «وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ»، اور آج ملتِ ایران اسی قرآنی ہدایت سے الہام لیتے ہوئے دشمنوں کے ناجائز مطالبات کے سامنے کسی بھی صورت میں پیچھے نہیں ہٹے گی۔
حجت الاسلام اسماعیل زادہ نے امام حسین علیہ السلام کے معروف جملے «هیهات منا الذلة» کو یاد کرتے ہوئے کہا: یہ جملہ عزت اور مقاومت کا پیغام ہے جیسا کہ رہبر معظم انقلاب نے فرمایا: «ہم ملتِ امام حسینؑ ہیں اور نہ مسلط کی گئی جنگ کو قبول کریں گے اور نہ مسلط کی گئی صلح کو»۔ یہی مزاحمت اور سازش نہ کرنے کی ثقافت، ملتِ ایران کی بقا اور ترقی کا راز ہے۔
مدیر حوزہ علمیہ مازندران نے مزید کہا: امام خمینیؒ کے اس قول «جو کچھ فریاد ہے وہ امریکہ کے خلاف بلند کرو» کا سرچشمہ بھی عاشورائی ثقافت ہے کیونکہ قرآن کریم ہمیں حکم دیتا ہے کہ دشمن سے نہ ڈریں بلکہ صرف خدا سے ڈریں۔ یہی توکل اور مزاحمت کی ثقافت، ملتِ امام حسینؑ کا راستہ ہے۔









آپ کا تبصرہ