اتوار 29 جون 2025 - 14:44
عوام کی کثیر تعداد میں شرکت نے دشمنان وطن کو واضح اور قاطع پیغام دیا / یہ شرکت مرجعیت و ولایت سے تجدید بیعت تھی

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے مدیر نے اپنے ایک پیغام میں شہدائے اقتدار کے جنازے میں عوام کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ہم شہداء کے جنازے کی تشییع جنازہ میں آپ عوام کی پرجوش، باشعور اور دشمنوں کو خاک میں ملانے والی شرکت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ اعرافی نے اپنے ایک پیغام میں صیہونی مسلط کردہ جنگ کے شہداء کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: ہم شہداء کے جنازے کی تشییع جنازہ میں آپ عوام کی پرجوش، باشعور اور دشمنوں کو خاک میں ملانے والی شرکت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، آپ سب کی یہ شرکت نظامِ اسلام سے وفاداری، قومی وقار اور قومی یکجہتی کا مظہر تھی۔ ان کے اس پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

ملت شریف و سرافراز ایران!

سلام و ادب کے ساتھ اور حضرت اباعبدالله الحسین علیہ‌السلام و ان کے جانثار ساتھیوں کے ایام سوگواری پر تعزیت پیش کرتے ہوئے حوزہ علمیہ کی جانب سے شہدائے اقتدار کے جنازے کی شاندار اور دشمن شکن تشییع جنازہ میں آپ کی پُرجوش اور باوقار شرکت پر صمیمی شکریہ اور قدردانی پیش کرتے ہیں۔

آپ کی یہ میلیونی اور بے مثال شرکت صرف شہداء کے سوگوار خاندانوں کے زخموں پر مرہم ہی نہیں بنی بلکہ اس نے اس سرزمین کے دشمنوں کو ایک واضح اور قاطع پیغام بھی دیا ہے کہ ایرانِ اسلامی ہر قسم کے حملے اور جارحیت کے مقابل میں متحد، پائدار اور استوار کھڑا ہے اور یہ ملت، حسینی پیغام کی پیروی میں اپنی اسلامی کرامت، قومی عزت اور انسانی شرافت کا دفاع کرنے کے لیے اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے۔

آج، اس ملت کے دشمنان بالخصوص دہشتگرد امریکہ اور جعلی، غاصب و معصوم بچوں کی قاتل صہیونی حکومت بخوبی جان لیں کہ اس سرزمین کے فرزندوں کی شہادت ہمیں راہِ عزت و استقلال سے ہرگز نہیں ہٹا سکتی بلکہ اسلامی انقلاب کے اہداف کے دفاع اور رہبر معظم انقلاب اسلامی (مدظلہ‌العالی) کے اوامر کی پیروی کے لیے اس ملت کے عزم و ارادے کو مزید پختہ کرتی ہے۔

عوام کی کثیر تعداد میں شرکت نے دشمنان وطن کو واضح اور قاطع پیغام دیا / یہ شرکت مرجعیت و ولایت سے تجدید بیعت تھی

ہم ایک بار پھر یاددہانی کرواتے ہیں کہ تمام حوزات علمیہ ایران و عالمِ اسلام یک زبان ہو کر اعلان کرتے ہیں کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی (مدظله العالی) کی کسی بھی قسم کی توہین، مرجعیتِ دینی کے مقدس مقام پر حملہ اور اسلامی و انسانی اقدار پر تجاوز بین الاقوامی قوانین، انسانی اخلاق اور دینی اصولوں کے خلاف ہے اور یہ سب ملت ایران، امت اسلام اور آسمانی ادیان پر حملہ شمار ہوتا ہے، جس کا نتیجہ ایک محکم، پشیمان کن اور فراموش نہ ہونے والا ردعمل ہوگا۔

مرجعیت اور رهبری اس ملت کا ستونِ خیمہ ہیں اور ہم آخری سانس تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے فرامین کے تابع رہیں گے۔

آخر میں ایک بار پھر اس عظیم تاریخی امتحان میں آپ عزیز اور انقلابی عوام کی بصیرت آمیز شرکت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ عظمت و شکوه ملت کی شہداء کے خون سے وفاداری اور مرجعیت و ولایت سے بیعتِ مجدد کا ایک اور ناقابل انکار ثبوت ہے۔ یہ نورانی راستہ، امام راحل (قدس سره) اور شہداء کی راہ، ان شاء اللہ خدا کے فضل و کرم سے جاری و ساری رہے گی۔

والسلام علیکم و رحمة‌الله و برکاته

علی رضا اعرافی

مدیر حوزہ علمیہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha