حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ملک کے حوزات علمیہ کے مدیران اور سرپرست حضرات نے رہبر معظم انقلاب کے نام لکھے ایک خط میں تاکید کی ہے کہ حوزہ علمیہ قم کی از سر نو تاسیس کی صد سالہ تقریبات اور حضرت آیت اللہ العظمیٰ حاج شیخ عبدالکریم حائری یزدیؒ کی یاد میں منعقدہ عظیم اجتماع کے موقع پر آپ کا روشن بخش اور قیمتی پیغام حوزہ اور روحانیت کے پیکر میں نئی روح پھونکنے اور طلاب و فضلاء کے ارادے و حرکت کی رگوں میں نیا خون جاری کرنے کا باعث بنا ہے اور ہم اپنی مکمل آمادگی کا اظہار کرتے ہیں کہ رہبر معظم اور مراجع عظام دامت برکاتهم کی ہدایات و خواہشات کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
آیت اللہ اعرافی اور ملک بھر کے صوبائی حوزات علمیہ کے مدیران اور مرکز مدیریت حوزہ علمیہ کے تمام سرپرست حضرات و مدیران کے دستخطوں سے مزین اس خط کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
محضر مبارک رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای (ادام اللہ ظلہ الشریف)
سلام علیکم
حوزہ علمیہ قم کی از سر نو تاسیس کی صد سالہ تقریبات اور حضرت آیت اللہ العظمیٰ حاج شیخ عبدالکریم حائری یزدیؒ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں ارسال کردہ آپ کا نورانی اور قیمتی پیغام حوزہ اور روحانیت کے جسم میں نئی جان اور طلاب کی ارادے اور جدوجہد کی رگوں میں تازہ خون دوڑا گیا۔ وہ پیغام جس کی روح، تہذیبی اور ذمہ دار اسلام کی عکاسی کرتی ہے اور فقہ و فلسفہ کے میدان میں حوزہ کی سماجی توسیع پر تاکید کرتے ہوئے حوزات علمیہ کو اسلامی معاشرے کی تشکیل اور جدید اسلامی تمدن سازی کی راہ میں قرار دیتا ہے نیز عصر حاضر میں روحانیت کی عظیم ذمہ داریوں کی یاد دہانی بھی کراتا ہے۔
یہ پیغام روحانیت اور دینی علماء کی علمی، تبلیغی، سماجی اور سیاسی رسالت کے حوالے سے گہری نگاہ اور طلبگی شناخت کے نئے مطالعہ پر مبنی ہے جو طلاب دین کو امید بخشتا ہے اور علمی، تبلیغی اور ثقافتی جہاد کی راہ میں "پیشرفتہ اور ممتاز حوزہ" کے حصول کا راستہ سب کے سامنے نمایاں کرتا ہے۔
تمام سطحوں پر موجود سرپرست و مدیران سمیت حوزات علمیہ کی تمام انتظامیہ اس الہام بخش اور تاریخی پیغام پر رہبر معظم انقلاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کرتی ہے کہ وہ جنابعالی اور مراجع عالیقدر (دامت برکاتهم) کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ان نظریات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پوری قوت کے ساتھ کوشاں رہیں گے اور اس پیغام کے تمام نکات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ ہم سب رہبر معظم کی سلامتی اور طول عمر کے لیے دعاگو ہیں۔
مرکزی اور صوبائی حوزات علمیہ کے سرپرست و مدیران










آپ کا تبصرہ