بدھ 18 جون 2025 - 18:34
مراجع کرام اور رہبر معظم کا بال بیکا ہونا بھی تمام امتِ اسلامی کے ساتھ اعلانِ جنگ ہو گا

حوزہ / جامعہ مدرسین، حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل اور مرکز مدیریت حوزہ علمیہ نے اپنے ایک مشترکہ اعلامیہ میں ٹرمپ کی مراجع کرام اور رہبر معظم کی توہین سے متعلق ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کی اور اسے تمام امتِ اسلامی کے ساتھ اعلانِ جنگ قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ کے مراجع کرام اور رہبر معظم کے متعلق ہرزہ سرائی کی جامعہ مدرسین، حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل اور مرکز مدیریت حوزہ علمیہ نے اپنے ایک مشترکہ اعلامیہ میں شدید مذمت کی ہے۔ اس اعلامیہ کا متن حسبِ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

«وَ إِذْ یَمْکُرُ بِکَ الَّذِینَ کَفَرُوا لِیُثْبِتُوکَ أَوْ یَقْتُلُوکَ أَوْ یُخْرِجُوکَ وَ یَمْکُرُونَ وَ یَمْکُرُ اللَّهُ وَ اللَّهُ خَیْرُ الْمَاکِرِینَ» (انفال/۳۰)

مرجع عظیم الشان عالم اسلام حضرت آیت الله العظمی خامنه‌ای (مدظله‌العالی) کی زندگی سے متعلق امریکی صدر کی خبیث اور شیطانی ہرزہ سرائی نے استکبار کی خباثت اور جہالت کو مزید آشکار کر دیا ہے۔

کتنے ہی مجرمین تھے کہ جو اپنے تکبر اور غرور کے بعد ذلیل و خوار ہوئے اور اوج و عروج کے بعد منہ کے بل گرے۔

حوزہ علمیہ امت اسلامی کے ہمراہی میں امریکی صدر کی اس جسارت اور توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ:

بلاشک رہبر معظم انقلاب سے متعلق کسی بھی قسم کی شوم و مذموم حرکت کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے اور ان خبیثوں کو راہ فرار تک نہیں ملے گی۔ استکبار کی یہ ہرزہ سرائیاں ان کی طاقت کی نشانی نہیں بلکہ ان کے ضعف اور ناتوانی کی علامت ہیں۔

حقیقت تو یہ ہے کہ رہبرانِ الہی کو اس قسم کی دھمکیوں کی ذرہ برابر بھی پرواہ نہیں ہے اور ان کی زندگی خداوند متعالی کی نصرت اور حضرت ولیعصر (عجل) کے زیرسایہ مستدام ہے۔

دینی مراجع عظام انسانی ہدایت اور اسلامی تہذیبی سیاست کے ہمراہ وحدت اسلامی کے علمبردار ہیں۔ حضرت آیت الله العظمی خامنه‌ای (مدظله‌العالی) الہی رہبر و رہنما ہیں۔

مراجع کرام اور رہبر معظم سے متعلق کوئی بھی شوم حرکت تمام امتِ اسلامی کے ساتھ اعلانِ جنگ اور تمام اسلامی اقدار کی کھلم کھلا مخالفت ہو گی کہ جس کے شعلہ تمام سفاکوں اور ظالموں کو اپنے لپیٹ میں لیں گے۔ وَ سَیَعْلَمُ الَّذِینَ ظَلَمُوا أَیَّ مُنْقَلَبٍ یَنْقَلِبُونَ.

جامعه مدرسین حوزه علمیه قم

حوزه‌ علمیه کی اعلی کونسل

مرکز مدیریت حوزه‌ علمیه

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha