حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین رضا رستمی، جو حوزہ ہائے علمیہ کے مرکز برائے میڈیا اور سائبر اسپیس کے انچارج ہیں، نے حوزہ علمیہ قم کی جدید تاسیس کو سو سال مکمل ہوجانے پر منعقدہ کانفرنس کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
آج مقدس شہر قم میں حوزہ علمیہ قم کی جدید تاسیس کے حوالے سے سو سالہ مکمل ہوگئے ہیں اسی مناسبت سے ایک عظیم الشان اجلاس مدرسہ امام کاظم علیہ السلام میں جاری ہے، جس میں رہبر معظم انقلاب کا خصوصی پیغام، مراجع عظام کے پیغامات اور بعض مراجع کرام کی تقاریر پیش کی گئی۔
میڈیا و سائبر اسپیس حوزہ ہائے علمیہ کے انچارج نے وضاحت کی کہ: آج کا یہ اجلاس ایک اہم موقع ہے جو حوزہ علمیہ قم کی سو سالہ جدید تاسیس کی مناسبت سے ترتیب دیا گیا ہے۔ " جدید تاسیس" اس لئے کہا گیا ہے کہ حوزہ علمیہ قم کی تاریخ بارہ سو سال پر محیط ہے اور یہ گزشتہ سو سال، حوزہ کی ترقی، شادابی اور خدمات کے سو سال ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: آج کے پروگرام میں رہبر معظم انقلاب اور مراجع عظام تقلید کے خصوصی پیغامات کی قرأت شامل تھی، جو آئندہ سو سال کے لئے حوزہ علمیہ قم کے روشن مستقبل کے لئے ایک راہنما نمونہ ثابت ہوں گے۔
حجت الاسلام والمسلمین رستمی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ: اجلاس کے آغاز میں رہبر معظم انقلاب اور مراجع کرام کے پیغامات کی قرأت ہوئی اور قم میں موجود طلبہ دل و جان سے ان قیمتی پیغامات کو سننے کے لئے بے صبری سے آمادہ تھے۔
آخر میں انہوں نے کہا: ہمارے عزیز ملک ایران کے مختلف علاقوں میں بھی دینی مدارس میں موجود برادر طلبہ اور خواہر طلبہ پوری طرح تیار ہیں کہ رہبر معظم انقلاب اور مراجع عظام تقلید کے ان خصوصی پیغامات کو دل کی گہرائی سے سنیں، جو ان شاء اللہ حوزہ ہائے علمیہ کے تمدنی کردار کے لئے آئندہ صدی کا نقشہ فراہم کریں گے۔









آپ کا تبصرہ