حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے مرکزی انتظامی ادارے (مرکز مدیریت حوزہ ہائے علمیہ) کے اجلاس میں آیت اللہ اعرافی نے نئے معاونین اور عہدے داروں کو تقرری کے حکمنامے عطا کیے۔ اس اجلاس میں، جو حوزہ علمیہ کے معاونین اور مدیران پر مشتمل تھا، سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ اعرافی نے متعدد نئے عہدے داروں کو تقرری کے حکمنامے سونپے۔ اجلاس کے آغاز میں، انہوں نے اعیاد شعبانیہ اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور مناجات شعبانیہ کی تربیتی و معنوی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
آیت اللہ اعرافی نے عشرۂ فجر اور اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے امام خمینیؒ اور شہداء کو یاد کرتے ہوئے حوزہ علمیہ کے انقلابی کردار، رہبر معظم انقلاب اور مراجع کرام کی توقعات پر عمل درآمد، بیرونی روابط کی توسیع، اور حوزہ کے نمایاں طلاب کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادے کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں مدیر حوزہ ہائے علمیہ نے مختلف شعبوں کے لیے نئے معاونین اور مدیران کی تقرری کی، جن کی مدت دو سال کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ آیت اللہ اعرافی نے ان عہدے داروں کو احساسِ ذمہ داری، دور اندیشی، اخلاقی اصولوں کی پاسداری، حوزہ کے علمی ورثے سے استفادے، امام خمینیؒ کے نظریات، رہبر معظم انقلاب کے فرامین، مراجع کرام کی ہدایات اور شورائے عالی حوزہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کی خصوصی تاکید کی۔
واضح رہے کہ اس اجلاس میں آیت اللہ اعرافی نے حجۃ الاسلام والمسلمین رضا رستمی کو آئندہ دو سال کے لیے حوزہ علمیہ کے میڈیا اور سائبر اسپیس مرکز کا انچارج مقرر کیا۔










آپ کا تبصرہ