جمعرات 13 فروری 2025 - 15:44
حجۃالاسلام شہید آل ہاشم کے مزار پر آیت اللہ اعرافی کی حاضری

حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران نے اپنے تبریز کے سفر کے دوران، شہید حجۃالاسلام والمسلمین آل ہاشم کے مزار پر حاضری دے کر شہدائے خدمت کو یاد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے آج بروز جمعرات، صوبہ آذربائیجان شرقی میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین مطہری اصل، اور ملک و صوبے کے دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ ولی فقیہ کے سابق نمائندے اور امام جمعہ تبریز شہید حجۃالاسلام آل ہاشم کے مزار پر پہنچے اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر، آیت اللہ اعرافی اور ان کے ہمراہ وفد نے تبریز کے وادی رحمت قبرستان میں واقع دفاع مقدس کے شہداء کی قبروں پر بھی حاضری دی۔

اس دورے میں، حکام نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور آٹھ سالہ دفاع مقدس کے شہداء کی قربانیوں اور ایثار کو یاد کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha