اتوار 12 اکتوبر 2025 - 13:18
حجت الاسلام مہدی علی زادہ کو حوزہ علمیہ خواہران کا نیا مدیر مقرر کر دیا گیا

حوزہ/ حوزہ ہائے علمیہ خواہران کے نئے مدیر کے طور پر حجت الاسلام والمسلمین مہدی علی زادہ کی تقرری عمل میں آ گئی ہے۔ اس کا باضابطہ اعلان ایک تقریب میں کیا جائے گا جو کہ کل دوشنبہ 13 اکتوبر کو قم میں منعقد ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ ہائے علمیہ خواہران کے نئے مدیر کے طور پر حجت الاسلام والمسلمین مہدی علی زادہ کی تقرری عمل میں آ گئی ہے۔ اس کا باضابطہ اعلان ایک تقریب میں کیا جائے گا جو کہ کل دوشنبہ 13 اکتوبر کو قم میں منعقد ہوگی۔

حوزہ ہائے علمیہ خواہران کے نئے مدیر کے تقرر کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں حوزہ علمیہ کے علما و مراجع، اراکینِ شورای سیاست‌گذاری حوزہ ہائے علمیہ خواہران، ایران اور مختلف صوبے کے مدیر، میڈیا اور مرکزِ مدیریت حوزہ ہائے علمیہ کے کارکنان شرکت کریں گے۔

اس موقع پر سابق مدیر حجت الاسلام والمسلمین مجتبی فاضل کی چار سالہ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا جائے گا، جبکہ حجت الاسلام والمسلمین مہدی علی زادہ کو باقاعدہ طور پر نئے مدیر کے طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

قابلِ ذکر ہے کہ حجت الاسلام والمسلمین علی زادہ اس وقت علوم و فرهنگ اسلامی ریسرچ سینٹر کے علمی رکن اور دفتر تبلیغات اسلامی حوزہ علمیہ قم میں اخلاق، خانواده و سبک زندگی کے شعبے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ تقریب 13 اکتوبر کی صبح ۹ بجے، مرکز مدیریت حوزہ‌های علمیه خواهران کے آیت الله شرعی ہال میں منعقد ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ تقرری حوزہ ہائے علمیہ خواہران میں علمی و تربیتی پیش رفت کے ایک نئے مرحلے کی شروعات سمجھی جا رہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha