پیر 1 ستمبر 2025 - 20:19
حوزہ علمیہ کے نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب قم المقدسہ میں منعقد ہو گی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے تعلیمی سال 2025 /2026ء کی افتتاحی تقریب اتوار 7 ستمبر 2025ء کو آیت اللہ العظمی سبحانی کے خطاب کے ساتھ مدرسہ علمیہ فیضیہ قم میں منعقد ہو گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ پروگرام اتوار کی صبح 9:30 بجے علما و بزرگان، اراکین جامعہ مدرسین اور حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل، نمائندگان بیوت مراجع تقلید، مدیران دینی ادارہ جات، اساتذہ اور طلاب کی موجودگی میں شروع ہوگا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور جمهوری اسلامی ایران کے ملی ترانےسے ہوگا، جس کے بعد اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے ایک ذاکر و مداح مرثیہ خوانی کریں گے۔

اس کے بعد حوزہ علمیہ کے تعلیمی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ابوالقاسم مقیمی حاجی استقبالیہ خطاب میں مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے اور تعلیمی میدان میں انجام دئے گئے اقدامات اور پروگرامز پر مبنی رپورٹ پیش کریں گے۔

حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ اعرافی بھی اس موقع پر خطاب کریں گے۔

تقریب کے اختتامی حصے میں مراجع عظام تقلید میں سے حضرت آیت اللہ سبحانی بطور مہمان اور خصوصی خطیب خطاب فرمائیں گے اور حوزویان ان کی قیمتی ہدایات و سفارشات سے بہرہ مند ہوں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • ساحل عباس PK 07:26 - 2025/09/13
    اسلام عليك . بخدمت جناب مدرسہ مدیر اپ سے گزازش کرتا ہوں کہ مجھے آپ کے مدرسہ بہت پسند ایا ہے لہزا میری تعلیم جاری رکھنی کیلے مجھے اپنا مدرسہ خوزہ جامعہ مین داخلہ فراہم کرے شکریہ.. میرے نام ہین ساحل عباس میرا تعلق ہے پاکستان کے اور گلگت بلتستان سے ہون