جمعرات 26 جون 2025 - 00:09
ملت ایران کی یکجہتی، انقلاب اسلامی کا فخر ہے: آیت‌ اللہ اعرافی

حوزہ/ سربراہ حوزه‌ علمیہ ایران آیت‌ اللہ اعرافی نے حالیہ واقعات کو انقلاب اسلامی کی تاریخ کا اہم موڑ قرار دیا۔ انہوں نے رہبر معظم، مراجع کرام اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملت ایران کی بیداری اور یکجہتی کو باعث افتخار قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت‌ اللہ علی رضا اعرافی نے ایک خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ ہم ایک تاریخی مرحلے سے گزر رہے ہیں جہاں ملت ایران نے دشمن کے مقابلے میں بصیرت، شجاعت اور اتحاد کا بے مثال مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مسلح افواج، سپاہ، فوج، پولیس اور بسیج کے ساتھ ساتھ تمام مدافعان وطن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانفشانی نے ملک و ملت کو سربلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ملت ایران کی ہمہ گیر شرکت اور بیداری، انقلاب اسلامی کے لیے باعث عزت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو حکیم، مدبر اور عزم راسخ کا پیکر قرار دیا اور حوزہ علمیہ کی طرف سے تجدید بیعت پیش کی۔

آیت‌ اللہ اعرافی نے مراجع کرام قم و نجف، علما، اساتذہ، طلاب اور دانشوروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتحاد و رہنمائی کا فریضہ انجام دیا۔

انہوں نے عاشورائے حسینی کو شعور، حماسہ اور بیداری کا سرچشمہ قرار دیا اور کہا کہ محرم اور صفر میں ان مفاہیم کو نوجوان نسل تک منتقل کرنا حوزہ اور علماء کی اہم ذمہ داری ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ملت ایران نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو دکھا دیا ہے کہ وہ ظلم کے سامنے جھکنے والا نہیں، اور "ہیهات مناالذله" کی روح آج بھی ایران کی فضا میں گونج رہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha