جمعہ 16 مئی 2025 - 18:28
میڈیا کا میدان بہت سخت اور حساس ہے / میڈیا وار میں کامیابی اعلیٰ درجے کے مواد کی تیاری سے ہی ممکن ہے

حوزہ/ سپاہ امام علی ابن ابیطالب (ع) میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: میڈیا کی جنگ میں آپ اس میدان کے سپاہی کے طور پر اپنے معیاری اور بھرپور مواد کے ذریعہ ذہنوں کو بدلنے اور شبہات کا جواب دینے والے بن سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ امام علی ابن ابیطالب (ع) میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام حسین دشتی نے یومِ تعلقات عامہ کی مناسبت سے منعقدہ "رویداد امید" نامی کانفرنس میں خطاب کے دوران ایّام دہہ کرامت، یومِ تعلقات عامہ و مواصلاتی امور اور شہید آیت اللہ رئیسی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: ہر ادارے کی تعلقات عامہ کی شاخ اس کے داخلی ماحول کی نمائندہ ہوتی ہے اور اس حوالے سے دو امور یعنی حقیقت، شناخت اور ادارے کی پیشرفت کی عکاسی اور دوسرا اس پیغام یا مواد کی نوعیت اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے ادارے کی خبروں کے انعکاس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: میڈیا میں آنا ہر ادارے کا حق ہے تاکہ اس پر توجہ دی جائے اور اسے پشت پناہی حاصل ہو اور اس کی انجام دہی کا ذریعہ تعلقات عامہ ہے۔

سپاہ امام علی ابن ابیطالب علیہ السلام میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: میڈیا شخصیت ساز ہے؛ بعض اوقات یہ کسی فرد کو حد سے زیادہ بڑا بنا دیتا ہے جبکہ کچھ افراد گمنام رہ جاتے ہیں۔ اس لیے میڈیا کو چاہیے کہ اس عمل میں انتہائی دقت سے کام لے، مبالغہ آرائی اور غیر ضروری تشہیر سے پرہیز کرے۔

حجت الاسلام دشتی نے میڈیا مواد کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: موجودہ غیر متوازن اور مشترکہ جنگ کے تناظر میں مواد کی تیاری میں مزید دقت اور توجہ کی ضرورت ہے۔ اس میڈیا جنگ میں آپ بطور سپاہی، اپنے باوقار اور گہرے مواد کے ذریعے ذہنوں میں تبدیلی لا سکتے ہیں اور شبہات کے جوابات فراہم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے آخر میں کہا: میڈیا کا میدان بہت سخت اور حساس ہے، اس میں پوری توجہ کی ضرورت ہے تاکہ ہم حق کے پیغام کو پیاسوں کے کانوں تک صحیح طریقے سے پہنچانے میں کامیاب ہو سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha