۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
تصاویر/ بازدید مسئول دبیرخانه شورای عالی حوزه های از مرکزرسانه و فضای مجازی در حوزه علمیه

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین رحیمیان نے حوزہ کے میڈیا سنٹر اور ورچوئل اسپیس کے ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ان شاء اللہ عزم، احساس ذمہ داری اور حوزہ علمیہ میں میڈیا لٹریسی کو تقویت کرنے اور مسلسل تلاش سے آپ اس حساس ذمہ داری سے عہدہ برآ ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے سیکرٹریٹ کے مسئول حجت الاسلام والمسلمین حسین رحیمیان نے حوزہ علمیہ کے میڈیا سینٹر اور ورچوئل اسپیس مرکز کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: ماضی میں حوزہ علمیہ کا تبلیغی نظام صرف منبر تک محدود تھا جو کہ اپنی ذات میں یقیناً معلومات کی رسائی اور اس کے ثقافتی ماحول کے لحاظ سے انتہائی موثر تھا۔

انہوں نے کہا: انقلاب اسلامی کے ساتھ ہی ذرائع ابلاغ عامہ اور رسائل و اخبارات میں وسعت پیدا ہوئی اور مختلف رسائل و اخبارات مارکیٹ میں آئے۔ لیکن حالیہ برسوں میں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل میڈیا نے صورتحال کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے اور دنیا بھر تک معلومات کے تبادلے اور میڈیا سے استفادہ میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔

حوزہ علمیہ میں میڈیا لٹریسی کو مضبوط کیا جانا چاہئے / میڈیا سنٹر اور سوشل میڈیا  کی سرگرمیوں پر خراج تحسین

انہوں نے حوزہ کے میڈیا سنٹر اور ورچوئل اسپیس کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین رستمی اور ان کی ٹیم کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ان شاء اللہ عزم، احساس ذمہ داری اور حوزہ علمیہ میں میڈیا لٹریسی کو تقویت کرنے اور مسلسل تلاش سے آپ اس حساس ذمہ داری سے عہدہ برآ ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے سیکرٹریٹ کے مسئول کے حوزہ کے میڈیا سنٹر کے مختلف حصوں اور ورچوئل اسپیس کے دورے کے دوران اس شعبے میں انجام دئے گئے اقدامات، منصوبوں، صلاحیتوں، ضروریات اور نقصانات پر رپورٹس پیش کی گئیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .