۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
جمال قدرتی

حوزہ / حجت الاسلام قدرتی نے کہا: آج دشمن نے ایرانی قوم اور عالم اسلام کے خلاف ایک وسیع ثقافتی محاذ کھولا ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام جمال قدرتی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: آج دشمن نے سیٹلائٹ نیٹ ورکس، انٹرنیٹ اور ورچوئل اسپیس کے ذریعہ اسلامی معاشرے کی گمراہی کو اپنی اولویت پر رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا: ہمیں اپنے دینی معاشرے میں اخلاقیات کو ورچوئل اسپیس اور سیٹلائٹ نیٹ ورکس سے متاثر نہیں ہونے دینا چاہئے۔

سپاہ بیت المقدس کردستان میں علما کے امور کے سربراہ نے کہا: آج دشمن نے سیٹلائٹ نیٹ ورکس، انٹرنیٹ اور ورچوئل اسپیس کے ذریعہ اسلامی معاشرے کی گمراہی کو اپنی اولویت پر رکھا ہوا ہے۔

حوزہ علمیہ کردستان کے استاد نے کہا: جب ہمارا جوان ورچوئل اسپیس کے ذریعہ فکری اور نظریاتی تبدیلی کا سامنا کرتا ہے تو دشمن کے لیے وار آسان ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا: دشمن اپنی سافٹ وار اور ثقافتی جنگ میں مختلف اور پیچیدہ حربے استعمال کرتا ہے جسے ثقافتی یلغار کہا جاتا ہے۔

حجت الاسلام قدرتی نے کہا: دشمن اچھی طرح جانتا ہے کہ جب تک مسلمان قرآن، رسول اللہ (ص) اور اہل بیت (ع) کے راستے پر چلیں گے، انہیں وہ کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا اس لئے وہ ہمیشہ کسی بھی قسم کے گمراہ کنندہ حربوں اور سازشوں کے استعمال سے دریغ نہیں کرتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .