۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
دانش آموزان

حوزہ/ حوزوی محقق اور ثقافتی ماہرتعلیم نے کہا: اسٹوڈنٹس کی تعلیم و تربیت میں انہیں سوشل میڈیا کے صحیح اور مثبت استعمال کی طرف بھی توجہ دلانے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے ساتھ ایک انٹرویو میں حجت الاسلام حبیب بابائی نے کرونا کی وجہ سے گذشتہ دو سالوں سے ورچوئل تعلیم کے رائج ہونے اور اسٹوڈنٹس کے سوشل میڈیا کے استعمال میں اضافہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس عرصہ میں اسٹوڈنٹس کے سوشل میڈیا کے استعمال میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ جیسا کہ حالیہ برسوں کے تجربات سے ٹیچرز اور ماہرین تعلیم نے بھی کئی بار اس بات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ سائبر اسپیس اور سوشل نیٹ ورکس کا استعمال اسٹوڈنٹس بالخصوص نوجوان نسل کےلئے ورچوئل تعلیم کے لئے جتنی مفید واقع ہو رہی ہے اسی طرح اگر بچوں کی تربیت کے سلسلہ میں سوشل میڈیا کے صحیح اور مثبت استعمال کی طرف ان کی توجہ نہ دلائی گئی اور اس سے غفلت برتی گئی تو یہ ان کے لئے نقصان دہ بھی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: طلباء اور بالخصوص نوجوان نسل کو جدید میڈیا ٹیکنالوجی جیسے سائبر اسپیس اور سوشل نیٹ ورکس کے استعمال کے بارے میں باقاعدہ تعلیم دی جانی چاہئے کیونکہ میڈیا کی تعلیم پر مبنی یہ پروگرام ان کی مناسب تربیت اور ان کے سوشل میڈیا کے استعمال کے وقت مثبت نتائج کا باعث بنے گا۔

حوزوی محقق اور ثقافتی ماہرتعلیم نے کہا: درحقیقت سائبر اسپیس تک رسائی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو اس ٹیکنالوجی سے درپیش خطرات کے بارے میں بھی آگاہی کی ضرورت ہے تاکہ بچوں کو تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں سائبراسپیس اور سوشل نیٹورکس کے منفی اثرات سے بچایا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .