۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ سیستانی

حوزہ / آیت اللہ العظمی سیستانی کے دفتر نے عراقی عوام اور عالم تشیع کی مایوسی کے سبب بننے والے مضحکہ خیز مواد کو سوشل میڈیا پر منتشر کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے. 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، آیت اللہ العظمی سیستانی کے دفتر نے عراقی عوام اور عالم تشیع کی مایوسی کے سبب بننے والے مضحکہ خیز مواد  سوشل میڈیا پر منتشر کرنے  کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے اور 
سوشل میڈیا  پر مایوس کن اور مضحکہ خیز مواد شائع کرنے کو ناجائز قرار دیا  ہے۔

نجف اشرف ، آیت اللہ العظمی سیستانی کے دفتر کے شعبہ استفتاءات کے سربراہ  ، حجت الاسلام و المسلمین شیخ طارق البغدادی نے کہا کہ سوشل نیٹ ورکس پر آڈیو یا ویڈیو کلپس شائع کرنا جائز نہیں ہے جو مومنین کی توہین اور فتنہ و فساد کا باعث بنتی ہوں .

انہوں نے مزید کہا کہ  ناشر کی طرف سے اس طرح کے مواد کی اشاعت جائز نہیں ہے جو کہ کسی ایک ملک کے افراد  میں ناامیدی ،مایوسی یا بغاوت کی کیفیت پھیلانے کا سبب بنتے ہوں  ، ایسے مواد  کا سوشل نیٹ ورکس پر منتشر  کرنا حرام  ہے۔
شیخ البغدادی نے اس طرح کے مواد کی اشاعت اور تشہیر کے خلاف متنبہ کرتے ہوئے اسے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے کاموں  پر شرعی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .