۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سید شمیم الحسن رضوی

حوزہ/مرجع عالی قدر ایت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے وکیل ایت اللہ سید شمیم الحسن رضوی نے سعودیہ کے اخبار الشرق الاوسط کی جانب سے ایت اللہ العظمی سیستانی کی توھین کو ایک ناقابل برداشت عمل بتایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عمید جامعہ جوادیہ بنارس،مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے وکیل حجت الاسلام والمسلمین سید شمیم الحسن رضوی نے اپنے مذمتی بیانیہ میں سعودیہ کے اخبار الشرق الاوسط کی جانب سے آیت اللہ العظمی سیستانی کی توہین کو ایک ناقابل برداشت عمل بتایا۔

اس بیانیہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسمہ سبحانہ

مرجع بزرگ حضرت ایت اللہ العظمی سید علی سیستانی مدظلہ العالی کی توھین عالم اسلام کے لئے ایک ناقابل برداشت عمل ہے، سعودیہ کے اخبار الشرق الاوسط نے جو قبیح عمل عمل انجام دیا ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی مد ظلہ العالی اس دور میں عالم اسلام کی بلا تفریق مذھب و ملت رہنمائی کرنے والی ایک عظیم شخصیت ہیں ، اسلامی حکومت کی دعویدار سعودی حکومت سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ اس اخبار پر پابندی لگائے اور جسارت کرنے والوں کو سزا دے۔

سید شمیم الحسن 
وکیل مرجع عالی قدر ایت اللہ العظمی سید علی سیستانی
و عمید جامعہ جوادیہ بنارس ھند

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .