۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید شاہد جمال رضوی 

حوزہ/مرجعیت عالم تشیع کے لئے روحانی و معنوی فیضان ہے ،عبادت و بندگی کی معتبر ضمانت اور قومی وحدت کی شناخت ہے ، طول تاریخ میں مرجعیت نے حساس اور نازک گھڑیوں میں اسلامی معاشرے کی رہنمائی کرکے بیڑا پار لگایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شعور ولایت فاؤنڈیشن کے بانی و سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید شاہد جمال رضوی نے حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دامت برکاتہ کے متعلق الشرق الاوسط نامی اخبار میں توہین آمیز کارٹون کی اشاعت پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرجعیت عالم تشیع کے لئے روحانی و معنوی فیضان ہے ،عبادت و بندگی کی معتبر ضمانت اور قومی وحدت کی شناخت ہے ، طول تاریخ میں مرجعیت نے حساس اور نازک گھڑیوں میں اسلامی معاشرے کی رہنمائی کرکے بیڑا پار لگایا ہے۔

مولانا موصوف کی طرف سے جاری بیان کا مکمل متن یہ ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحيم

يُريدُونَ لِيُطْفِؤُا نُورَ اللَّهِ بِأَفْواهِهِمْ وَ اللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَ لَوْ كَرِهَ الْكافِرُون’’یہ لوگ چاہتے ہیں کہ نور خدا کو اپنے منھ سے بجھا دیں اور اللہ اپنے نور کو مکمل کرنے والا ہے چاہے یہ بات کفار کو کتنی ہی ناگوار کیوں نہ ہو ‘‘۔(صف، آیت۸)

’’مرجعیت‘‘ عالم تشیع کے لئے روحانی و معنوی فیضان ہے ، عبادت و بندگی کی معتبر ضمانت اور قومی وحدت کی شناخت ہے ، طول تاریخ میں مرجعیت  نے حساس اور نازک گھڑیوں میں اسلامی معاشرے کی رہنمائی کرکے بیڑا پار لگایاہے ۔
حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دامت برکاتہ مراجع عظام میں نمایاں حیثیت کے حامل ہیں ، آپ نے اپنی زندگی میں ارباب ایمان کے دینی و عبادی مسائل کے ساتھ ساتھ بہت سے سماجی، معاشرتی اور انسانی مسائل و مشکلات کو حل فرمایاہے اور اپنی بصیرت و دور اندیشی سے صرف ایک خطے کی نہیں بلکہ پورے عالم انسانیت کی حفاظت کا سامان فراہم کیاہے، داعش کے خلاف آپ کا فتویٰ اس کی ایک نمایاں کڑی ہے ۔
ایسے عظیم اور انسانیت کا درد رکھنے والے مرجع عالی قدر کے متعلق ’’الشرق الاوسط ‘‘ نامی اخبار میں توہین آمیز کارٹون کی اشاعت حیرت انگیز ہی نہیں افسوس ناک بھی ہے اور انسان دوستی کے قطعی خلاف ہے ۔یہ ذلیل لوگ مرجعیت کی توہین کرکے اس کی اہمیت کو کم کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں نہیں معلوم کہ مرجعیت ایسا روحانی اور الٰہی چراغ ہے جسے پھونکوں سے بجھایا نہیں جاسکتا ۔
ہم اراکین شعور ولایت فاؤنڈیشن ،حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی دامت برکاتہ اور دیگر تمام مراجع عظام کی حمایت کرتے ہوئے  انسانیت سے گری ہوئی اس حرکت اور توہین آمیز اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس توہین آمیز کارٹوں کی اشاعت پر اخبار کے تمام ذمہ دار افراد پورے عالم اسلام سے معافی مانگیں اور یہ تعہد دیں کہ آئندہ اس طرح کے  بیانات یا کالم کی اشاعت سے اجتناب کریں گے۔
والسلام
سید شاہد جمال رضوی گوپال پوری
و اراکین شعور ولایت فاؤنڈیشن (قم  المقدسہ ایران )

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .