۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
سلمان عابدی

حوزہ/شیعہ مرجعیت بے داغ جلیل القدر اور عظیم المرتبت ہے تمہارے مفتی دنیا کی نگاہ میں حقیقی کارٹون بن چکے ہیں تم کاغذی کارٹون کے ذریعہ توہین کرنا چاہتے ہو تو یاد رکھو تم تو محض ایک اخبار ہو تمہاری حیثیت ہی کیا ؟

حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مشہور خطیب، معروف اسلامی اسکالر، ماہر سماجیات،نہج البلاغہ کے منظوم ترجمہ نگار، محقق و مصنف اور علمی و فرہنگی امور میں مصروف حجت الاسلام مولانا سلمان عابدی نے کہا، اخلاقی اقدار سے عاری سعودی اخبار الشرق الاوسط کی جانب سے آیت اللہ العظمی سید علی حسینیی سیستانی دام ظلہ العالی کی کارٹون کے ذریعہ توہین کی کوشش سفیانی بو لہبی بو جہلی اور یزیدی حرکت ہے سعودی عرب کو جان لینا چاہیئے کہ اس قسم کی توہین سے شیعہ مرجعیت کی تمکین میں اور اضافہ ہوگا امریکہ اور اسرائیل سمیت پوری دنیا جانتی ہے کہ تشیع میں درباری مرجعیت نہیں ہے۔

مولانا موصوف نے کہا،شیعہ مرجعیت بے داغ جلیل القدر اور عظیم المرتبت ہے تمہارے مفتی دنیا کی نگاہ میں حقیقی کارٹون بن چکے ہیں تم کاغذی کارٹون کے ذریعہ توہین کرنا چاہتے ہو تو یاد رکھو تم تو محض ایک اخبار ہو تمہاری حیثیت ہی کیا؟ شیعہ مرجعیت کے تقدس کو یہودی دماغ اور سعودی طاقت دونوں ملکر بھی ختم نہیں کرسکتے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .