۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
سید جوہر عبّاس رضوی

حوزہ/حکومت سعودیہ سے اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ اس روزنامه کے مدیر (ایڈیٹر) اور اس سے وابستہ افراد کو قرار واقعی سزا دیں تاکہ مستقبل میں ایسی جرات کا امکان نہ ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کی سعودی اخبار الشرق الاوسط میں توہین آمیز کارٹون کی اشاعت پر المصطفی فاؤنڈیشن زیدپور بارہ بنکی،ہندوستان کے منیجر مولانا سید جوہر عباس رضوی نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مرجعیت، انسانیت کی حفاظت کا محکم قلعہ ہے۔

مکمل بیانہ کا متن اس طرح ہے؛

بسم الله الرحمن الرحیم

فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ انا کفیناك مستهزئين

پس آپ اس بات کا واضح اعلان کر دیں جسکا حکم کر دیا گیا ہے اور مشرکین سے کنارہ کش ہو جائیں ہم اُن استہزائ کرنے والوں کے لئے کافی ہیں۔

وقت اس بات کا گواہ ہےکہ جب سر زمینِ عراق پر تکفیریوں اور داعشیوں کے نجس قدم پڑے تو اُنہوں نے مختلف اقوام و مذاھب کے افراد کو اپنے ظلم کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جہاں ایزدی اور مسیحی بچوں اور جوانوں کو ذبح کیا وہیں پر شیعہ اور سنی بچّو اور جوانوں کے خون ناحق کو بہایا گیا جہاں غیر مسلم خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا وہیں مسلم خواتین بھی محفوظ نہ رہ سکیں , ایسے عالم میں مرجع عاليقدر آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دامت برکاتہ کے ایک حکم نے کہ داعشیوں سے مقابلہ واجب ہے، جسکا اثر یہ ہوا کہ کچھ ہی مہینوں میں داعشیوں کے پنجے نرم پڑ گئے اور اِنسانیت امن کے قریب پہنچ گئی چونکہ داعشی آلِ سعود کی آغوش کے پرورده تھے لہٰذا انکی نابودی اُنہیں برداشت نہ ہوں سکی اور نت نئے دن محافظ اِنسانیت مرجع عالیقدر آیت الله العظمیٰ سید علی سیستانی دامت برکاتہ کے خلاف کچھ نہ کچھ اہانت آمیز اشارہ کرتے رہتے رہے اخیراً روزنامه الشرق الاوسط نے مرجع عالیقدر کی توہین آمیز تصویر شائع کرکے تمام انسان دوست افراد کے قلوب کو مجروح کردیا لہٰذا ہم حکومت سعودیہ سے اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ اس روزنامه کے مدیر (ایڈیٹر) اور اس سے وابستہ افراد کو قرار واقعی سزا دیں تاکہ مستقبل میں ایسی جرات کہ امکان نہ ہو۔ 

سید جوہر عبّاس رضوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .