۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا سید کاظم رضوی

حوزہ/سعودی نیوز پیپر ''شرق الاوسط" کی جانب سے مرجع عالیقدر اسلام حضرت آیت اللہ العظمی السید سیستانی دامت برکاتہ کے توھین آمیز کارٹون کی اشاعت نے بلا تفریق مذھب و ملت دنیائے اسلام کی مقتدر اور با بصیرت شخصیات کے دلوں کو مجروح کیا ہے۔

حوزہ حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر علامہ رضوی فاونڈیشن،بنیاد اختر تابان حجۃ الاسلام مولانا سید کاظم رضوی نے سعودی نیوز پیپر ''شرق الاوسط" کی جانب سے مرجع عالیقدر اسلام حضرت آیت اللہ العظمی السید سیستانی دامت برکاتہ کے توہین آمیز کارٹون کی اشاعت نے بلا تفریق مذہب و ملت دنیائے اسلام کی مقتدر اور با بصیرت شخصیات کے دلوں کو مجروح کیا ہے۔

اپکا مکمل بیانیہ مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

یرفع اللہ الذین آمنوا منکم والذین اوتوا العلم درجات
            سورہ مجادلہ(آیت 11)

سعودی نیوز پیپر ''شرق الاوسط" کی جانب سے مرجع عالیقدر اسلام حضرت آیت اللہ العظمی السید سیستانی دامت برکاتہ کے توھین آمیز کارٹون کی اشاعت نے بلا تفریق مذہب و ملت دنیائے اسلام کی مقتدر اور با بصیرت شخصیات کے دلوں کو مجروح کیا ہے۔

مسلمان نما سعودی عرب یقینا اس عمل کے تناظر میں اسلام دشمن طاقتوں سے وفاداری کا فرض نبھا رہا ہے 
قرآنی تعلیمات کے روشنی میں علمائے دین شعائر الہی کے مصادیق میں شامل ہیں اور شعائر الہی کا احترام ہر حال میں واجب ہے۔

لھذا ہمارا مطالبہ ہے کہ  روزنامہ شرق الاوسط اپنے غیر اسلامی حرکت کی جلد سے جلد معافی مانگے اور حکومت اس جرم کے مرتکب کو قرار واقعی سزا دینے کا اعلان کرے۔
ہم اور ہمارا ادارہ حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی و دیگر تمام مراجع کرام کی پر زور حمایت کرتے ہوئے سعودی عرب اور وہاں سے شائع ہونے والے روزنامے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

والسلام
سید کاظم رضوی
بنیاد اختر تابان
قم ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .