۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علماء ہندوستان

حوزہ/علماء ہندوستان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی اور سعودی اخبار الشرق الاوسط کے مدیر سے معافی کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی مد ظلہ کے حق میں سعودی اخبار’الشرق الاوسط‘ کا مذموم عمل عالم اسلام میں اشتعال انگیزی اور تفرقہ کی کوشش اور اہانت آمیز رویہ کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے علماء ہندوستان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی اور سعودی اخبار’الشرق الاوسط کے مدیر سے معافی کا مطالبہ کیا۔

مولانا سید حمیدالحسن زیدی، بانی ومدیر الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور 

باسمہ سبحانہ
     مرجع وقت کی توہین ناقابل معافی جرم ہے

أَفَمَنْ أَسَّسَ بُنْيَانَهُ عَلَىٰ تَقْوَىٰ مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانٍ خَيْرٌ أَم مَّنْ أَسَّسَ بُنْيَانَهُ عَلَىٰ شَفَا جُرُفٍ هَارٍ فَانْهَارَ بِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ(التوبة109)
پاکیزہ ذوات مقدسہ کے انفاس قدسیہ ہمیشہ ان ذلیل اور ناہنجار افراد کےناپاک طنزوتشنیع کے نشانہ پر رہتےہیں جن کے اندر روشنی کو برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی ایسے چمگادڑ صفت افراد ہمیشہ سیاہ اورتاریک راتوں کے تمنائی رہکر اجالوں کو کوسنا ہی اپنا فرض منصبی سمجھتے ہیں وہ اپنے زعم ناقص میں  اپنی حقیر پھونکوں سے ہدایت کے درخشاں آفتاب کو بجھانے کی سعی لاحاصل میں لگے رہتے ہیں جس کا ایک نمونہ ابھی چند دن پہلے عالمی استعمار کی غلام سعودی سلطنت میں ایک ذلیل اخبار کےذریعہ دنیا ئےاسلام کی عظیم شخصیت حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی مدظلہ العالی کی اہانت کی صورت میں سامنے آیا یہ خبیث ذہنیت کے افراد شاید یہ نہیں جانتے کے سورج سے مقابلہ کرنے والی بے شعور آنکھیں سورج کا کچھ نہ بگاڑ کر اپنے اندھے پن کا سامان فراہم کرتی ہیں 
ہم عالم اسلام کے اس عظیم مرجع وقت کی قدر دانی کرتے ہیں جو ایک جنبش قلم یا لبوں کی حرکت سے تمام شیطانی حربے ناکام کرنے کی پاکیزہ صلاحیت کے حامل ہیں اور جن کے حسن تدبیر کےسامنے ظالم داعش اور اس کی پالن ہار استعماری طاقتیں ہمیشہ بونی ثابت ہوئی ہیں 
ہم امریکہ اور اسرئیل کےغلام سعودی عرب کے اخبار 
"الشرق الاوسط"کی اس توہین آمیز حرکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے دنیا کی صالح عدالتوں سے یہ امید کرتے ہیں کہ وہ اس مذموم حرکت کی پیگیری کرکے اس میں شامل تمام مجرمانہ ذہنیت رکھنے والوں کو کیفر کردار تک پہونچائیں گی 
       سید حمیدالحسن زیدی
           بانی ومدیر 
   الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور 
     7جولائی 2020

مولانا سید آفاق عالم سرسوی،جنرل سیکریٹری پیام آفاق فاؤنڈیشن، سرسی سادات سنبھل

سعودی عرب وہ ملک ہے  جس کی حکومت نے ہمیشہ ظلم کا ساتھ دیا

سعودی عرب وہ ملک ہے  جس کی حکومت نے ہمیشہ ظلم کا ساتھ دیا کبھی مظلوموں کی حمایت نہیں کی اسلام کے نام پر نہ جانے کتنے غیر اسلامی امور انجام دیئے جسے مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہونو چاہئے تھا وہ ظالموں کے ساتھ کھڑا ہے کیوں کہ فلسطین اس بات کا کھلا ثبوت ہے فلسطین میں سب مسلمان ہیں لیکن فلسطین کا کبھی ساتھ نہیں دیا اس کے مقابلہ میں ظالم و جابر حکومت اسرائیل کا ساتھ دیا کہ جو کھلم کھلہ اسلام کی مخالف ہے یہودی کبھی مسلمان دوست نہیں ہوسکتے 
جب مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تو اس حکومت کے لب خاموش رہتے ہیں برما میں نہ جانے کتنے مسلمان بے گھر ہوگئے فلسطین میں مسلمانوں پر آئے دن بربریت ہوتی ہے چین میں مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے اور اس حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اس لیئے کہ یہ سب ان کے آقا کررہے ہیں
یاد رکھیں ظالم کے ظلم پر خاموش رہنے والا بھی ظالم کے ظلم میں شریک ہوتا ہے اگر تم کسی مظلوم کی مدد نہیں کروگے تو یاد رکھو کہ خدا سب دیکھ رہا ہے اور ظالموں کا انجام تاریخ دیجھ چکی ہے اسلئے کہ ظالم کے انجام کا ایک دن مقرر ہے اسی تاریخ نے فرعون اور قارون کو غرقاب ہوتے دیکھا ہے اسی تاریخ نے ابرہہ کے لشکر کو ابابیلوں کے ہاتھوں بھوسا بنتے دیکھا ہے ہٹلر یزید نمرود شداد کا انجام کس کو یاد نہیں,
لہذا اب مسلمانان جہان کو بھی سمجھنا ہوگا کہ مسلمانوں کے ساتھ کون ہے اور ساتھ رہ کر سینہ میں خنجر کون گھوپ رہا ہے
حقیقی مسلمان وہ ہے کہ جو کبھی ظلم کا ساتھ نہیں دیتا اور ہم نے دیکھا اپنے مراجع کرام کو کہ جو ظلم کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کرتے ہیں اسی طرح داعش کو تباہ کرنے کیلئے آیۃ اللہ سیستانی دامت براکاۃ نے ایک فتوی دیا لوگ گھروں سے نکلے اور داعش کا خاتمہ ہوگیا,
اب داعش کے والدین پریشان ہیں اسلئے کہ ان کے منصوبوں پر پانی پھر گیاتو بوکھلاہٹ میں غلط حرکتیں کررہے ہیں
لہذا سعودی حکومت اب یہ سن لے کہ کسی مرجع کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی لہذا یہ جو توہین کی گئی ان صحافیوں کو سزا دی جائے جنہونے یہ کام کیا کہ مرجع عالیقدر کی تصویر کا کارٹون بنایا اور خود حکومت تمام عالم اسلام سے معافی مانگے اور عھد کرے کہ آئندہ کسی مرجع کی توہین نہیں کی جائے گی لہذا سعودی حکومت ملت اسلامیہ میں تفرقہ ایجاد نہ کرے,
آخرمیں اتنا کہنا چاہونگا بحیثیت امت مسلمہ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ظلم کے خلاف سینہ سپر ہوجائیں اور انسانیت پر ظلم کو برداشت نہ کریں اس کے خلاف احتجاج کریں نیز ہر طرح کے ظلم کے خلاف خواہ وہ کسی قوم و مذہب پر ہو متحد اور متفق ہوجائیں اور پوری دنیا کے انسانوں کو بتائیں کہ ظلم کیلئے دنیا میں کوئی جواز نہیں ہے

مولانا سید آفاق عالم سرسوی
جنرل سگریٹری پیام آفاق فاؤنڈیشن سرسی سادات سنبھل

حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سعید حسن رضائی امام جمعہ جلالپور،امبیڈکرنگر

سعودی اخبار "الشرق الاوسط" کے ذریعہ آیۃ العظمی سید علی سیستانی کی اہانت۔ مسلمانان عالم کے درمیان تفرقہ ایجاد کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ عراق میں داعش کی شکست فاش کے بعد آل سعود اپنے دماغی توازن کو کھوچکا ہے۔ ہم انکی ناپاک حرکتوں کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعاکر تے ہیں کہ اس منحوس حکومت کا دنیا سے خاتمہ فرماکر سرزمین حجاز پر ایک عادلانہ حکومت کا قیام فرمائے۔ آمین یارب العالمين 

سعید حسن رضائی امام جمعہ جلالپور امبیڈکرنگر یوپی،انڈیا

حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا حسن اصغر شبیب،حوزہ ای علمیہ قم ایران 

مرجعیت دین خداوندی کی وہ عظیم سپر ہے جو عالم اسلام کی عقیدتی، اخلاقی، سیاسی، فکری اور سماجی بنیادوں کو دشمن دین و انسانیت کی نجس و منحوس جراثیم سے محفوظ رکھتی ہے۔
مرجعیت خداوند حکیم کی عطا کردہ وہ شجاعت و دلیری، ہیبت و جلالت اور رعب و دبدبہ ہےکہ جس کے سامنے دشمن آدمیت و انسانیت داعش جیسے تمام دشمنان اسلام کے ناپاک ارادے اور منصوبے کھوکھلے اور خاک میں ملتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
مرجع جهان تشیع آیة الله العظمي سید علی حسینی سیستانی حفظه الله کی عظیم الشان شخصیت کی توہین در حقیقت استعمار کی بزدلی، شکست اور نابودی کی نشانی ہے۔

والسلام

حسن اصغر شبیب

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .