۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
سید ممتاز حیدر رضوی

حوزہ/مرجعیت، انسانیت کا ایک مضبوط قلعہ ہے اور جو اس کی توہین کرتا ہے گویا وہ انسانیت کی توہین کرتا ہے اور یہ کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سعودی عرب کے روزنامہ "الشرق الاوسط" میں آیت اللہ العظمی سید علی الحسینی سیستانی کے توہین آمیز کارٹون شایع کئے جانے پر بیداری انسانیت تحریک،ممبئی (R.H.S) ‌نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔

بیداری انسانیت تحریک کے سربراہ  ڈاکٹر سید ممتاز حیدر رضوی"پرنس" نے آیت اللہ العظمی سیستانی کی توہین پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرجعیت، انسانیت کا ایک مضبوط قلعہ ہے اور جو اس کی توہین کرتا ہے گویا وہ انسانیت کی توہین کرتا ہے اور یہ کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔ اگر عراق میں آیت اللہ سیستانی کی شخصیت نہ ہوتی تو آج پورا عراق اور مشرق وسطی بلکہ پوری دنیا داعش جیسے خونخوار دہشتگرد گروہ کا نشانہ بن رہی ہوتی اور ہندوستان بھی اس دہشتگردی کا نشانہ بننے سے نہ بچ پاتا لہذا آج ہم سب ہندوستانی بلا تفریق مذہب و ملت آیت اللہ سیستانی کے مقروض ہیں۔ اور ان اس اہانت پر شدید غصے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت ہمیشہ دہشتگردوں کی پشت پناہ رہی ہے اور امریکا اور اسرائیل کے اشاروں پر مسلمانوں کو قتل کروایا اور ان کو ہر اعتبار سے تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی۔

آخر میں بیداری انسانیت تحریک کی طرف سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ اس سعودی اخبار کے ایڈیٹر کو فورا گرفتار کرکے جیل میں ڈالا جائے تاکہ آیندہ کوئی اس طرح کی جسارت نہ کر سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .